خطباتِ ناصر (جلد 9۔ 1981ء، 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 464 of 530

خطباتِ ناصر (جلد 9۔ 1981ء، 1982ء) — Page 464

خطبات ناصر جلد نهم ۴۶۴ خطبه جمعه ۹ را پریل ۱۹۸۲ء ساتھ کہ تمہاری فلاح اور بہبود اور تمہاری نسلوں کی بھلائی اسی میں ہے۔اللہ تعالیٰ ہمیں ان چیزوں کے سمجھنے کی توفیق عطا کرے اور اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے اپنی حمتیں نازل کرے اور جیسا کہ اس نے وعدہ دیا۔ہم میں سے ہر شخص اتنا نہیں دے سکتا جتنے کے وعدے خدا تعالیٰ نے مقابلے میں کئے ہیں۔ایک موٹی مثال میں دیتا ہوں۔اس محدود دنیا میں غیر محدود نعمتوں کے آپ وارث اپنے عمل سے نہیں ہو سکتے۔اس واسطے اس کے لئے اللہ کا فضل ہونا چاہیے۔پس دعائیں کرو بغیر حساب وہ دے ہمیں ، حساب نہ کرے ہم سے۔بغیر حساب لے جائے اپنی جنتوں میں۔خدا کرے ایسا ہی ہو۔روزنامه الفضل ربوه ۱۹ /اکتوبر ۱۹۸۲ء صفحه ۲ تا ۵)