خطباتِ ناصر (جلد 9۔ 1981ء، 1982ء) — Page 465
خطبات ناصر جلد نهم خطبه جمعه ۱۶ را پریل ۱۹۸۲ء اگر قو میں ایک دوسرے کے حقوق پہچا نہیں تو بین الاقوامی فضا نہایت حسین ہو سکتی ہے خطبه جمعه فرموده ۱۶ را پریل ۱۹۸۲ء بمقام مسجد اقصی۔ربوہ تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔إِنَّ اللهَ لَا يُحِبُّ الْمُفْسِدِينَ (القصص:۷۸) فساد کرنے والوں سے اللہ تعالیٰ پیار نہیں کرتا ، انہیں پسند نہیں کرتا۔اور وہ تمام بشارتیں جو قرآنی وحی میں خدا تعالیٰ سے پیار کرنے والوں کے لئے اور جو اللہ تعالیٰ کا پیار حاصل کرتے ہیں ان کے لئے دی گئی ہیں ، ان سے مفسد محروم رہتے ہیں۔جیسا کہ میں نے پہلے بھی بتایا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعے مومن و کافر ہر دو کو بشارتیں بھی ملی ہیں اور تنبیہ بھی کی گئی ہے انہیں۔اس وقت دنیا میں ایک عظیم فساد بپا ہے اور نوع انسانی خود اپنے ہاتھوں اپنی ہلاکت کے سامان پیدا کر رہی ہے۔اس وقت اس کرہ ارض پر بڑے خطرناک حالات پیدا ہو چکے ہیں اور اگر نوع انسانی نے اصلاح نہ کی اور اپنے پیدا کرنے والے مہربان رب کی طرف رجوع نہ کیا تو اس قدر تباہی ہمیں سامنے نظر آتی ہے کہ جسے سوچ کر بھی رونگٹے کھڑتے ہوتے ہیں۔