خطباتِ ناصر (جلد 9۔ 1981ء، 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 410 of 530

خطباتِ ناصر (جلد 9۔ 1981ء، 1982ء) — Page 410

خطبات ناصر جلد نهم ۴۱۰ خطبه جمعه ۱۹ رفروری ۱۹۸۲ء اس لئے کس قدر ضروری ہے ہمارے لئے کہ ہم دعا کے ساتھ اور خدا پر توکل اور عاجزانہ دعائیں کرتے ہوئے ایسے اعمال اپنی اس زندگی میں کرنے کی کوشش کریں جو ضائع نہ ہو جائیں بلکہ اللہ تعالیٰ ان کو قبول کرنے والا ہو کیونکہ جو نئی زندگی وہاں شروع ہو گی اس کو ان آیات میں اس طرح شروع کیا کہ تمہیں جنت ملے گی تمہیں نعمت ملے گی۔تمہیں جو کچھ ملے گا اس کا انتخاب خدا تعالیٰ کی طرف سے کیا جائے گا جو کچھ ان کا رب ان کو دے گا اس کے نتیجہ میں ان کے لئے خوشی کے سامان پیدا ہوں گے اور ہر قسم کی تکلیف سے انہیں بچا لیا جائے گا۔پھر ذرا اور کھل کے تفصیل آئی۔کھاؤ اور پیو اور یہ کھانا پینا ھینگا برکت والا ہوگا اس لئے کہ خدا تعالیٰ نے پہلی زندگی میں تمہارے جو اعمالِ صالحہ اخلاص کے ساتھ اور ایثار کے ساتھ کئے گئے تھے ان کو قبول کر لیا اور یہ برکتیں اور رحمتیں جو جنت میں نازل ہوں گی وہ پوشیدہ نہیں ہوں گی بلکہ وہ فضا جو ہے وہ ہر انسان پر نازل ہونے والی رحمتوں سے معمور ہو گی۔وہ صف بصف بچھے چھپر کھٹوں پر تکیہ لگائے بیٹھے ہوں گے آمنے سامنے بھی۔دوسری جگہ فرمایا - وَ زَوَجُنُهُم بِحُورٍ عِيْنِ (الدخان: ۵۵) پہلے تو میں نے بتایا نا تمہید بتائی تھی کہ یہ جنت ہے یہ اس کا نقشہ ہے اور ہم ان کی ازواج کو حور بنا دیں گے۔حور کو اللہ ان سے ازدواجی رشتہ سے باندھ دے گا۔حور کی صفات بہت جگہ بیان ہوئی ہیں کچھ میں آگے بھی بیان کروں گا۔وَزَوَّجُنُهُم بِحُورٍ عِيْنِ ہم ان کو ازدواجی رشتہ میں باندھیں گے ایسی جوان عورت کے ساتھ جو حور ہوں گی روحانی آنکھ رکھنے والی ہوں گی اور خوبصورت اس کی آنکھیں ہوں گی اور یہ نتیجہ اس سے بھی نکلتا ہے کہ اگلی آیت میں ہے کہ ان کے ساتھ جنتوں میں ان کی اولا دکو بھی جمع کریں گے یعنی جنت میں جہاں اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ اگر کسی شخص کی اولاد نیک عمل کرنے والی ہے لیکن اس مقام کو پہنچنے والی نہیں جہاں باپ پہنچا ( ویسے بعض دوسرے سوال دماغ میں آجائیں گے جن کو قرآن نے حل کیا ہے اس وقت ان کا ذکر نہیں کروں گا ورنہ دیر ہو جائے گی ) ان کے ساتھ جنت میں میں ان کی اولا د کو بھی جمع کروں گا۔اس میں بیوی کا ذکر کیوں چھوڑ دیا اس واسطے کہ زَوَجُنُهُم بِحُورٍ عِيْنِ پہلی آیت میں آپ کا تھا۔نو جوان، خوبصورت، خوبصورت آنکھوں والی ، ہر وہ چیز دیکھنے والی جس کا دیکھنا ایک جنتی کے لئے اپنی ارتقا اور اپنی خوشی