خطباتِ ناصر (جلد 9۔ 1981ء، 1982ء) — Page 252
خطبات ناصر جلد نهم ۲۵۲ خطبہ جمعہ ۱۱ ستمبر ۱۹۸۱ء جو وحی آپ پر نازل ہوئی النبی کے ، اس کے خلاف کوئی بات آپ کے منہ سے نکل ہی نہیں سکتی۔یہ اعلان ہوا ہے الام میں کہ جو عظیم وحی اس النَّبِ کو ملی، یہ ممکن ہی نہیں تھا ( اس کی تفصیل میں اور آگے دوسری آیات سے لے کے آپ کو بتاؤں گا یہ ممکن ہی نہیں تھا) محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے کہ آپ کوئی ایسی بات کرتے یا آپ کا کوئی ایسا عمل ہوتا جو اس کے خلاف ہوتا۔کیونکہ جہاں تک آپ کی ذات کا تعلق ہے۔آپ محض ان پڑھ ہیں یعنی اپنی طرف سے آپ کچھ بیان کرنے کی اہلیت ہی نہیں رکھتے ، قابل ہی نہیں۔اپنی طرف سے کچھ بیان کرنے کی اہلیت نہیں رکھتے لیکن اللہ تعالیٰ کی عظمتوں کی حامل وحی کو بیان کرنے کی اہلیت آپ رکھتے ہیں۔جہاں تک اپنے نفس کا تعلق ہے آپ گونگے ہیں کہہ لو لیکن جہاں تک خدا تعالیٰ کی وحی کا تعلق ہے آپ جیسا خطیب کوئی نہیں۔آپ جیسا شعلہ بیان کوئی نہیں۔آپ جیسا تفصیل سے بات کرنے والا کوئی نہیں۔آپ جیسا مختلف پہلوؤں کو خدا تعالیٰ کی وحی کے اجاگر کرنے والا کوئی نہیں۔آپ جیسا ہر شخص کی قابلیت کے مطابق بات کرنے والا کوئی نہیں۔اسی واسطے آپ نے کہا کہ ہر ایک کی سمجھ کے مطابق بات کیا کرو۔تو الاق" میں یہ اعلان کیا کہ یہ کوئی خطرہ نہیں کہ اپنی طرف سے کوئی ملاوٹ النَّبِي کے بیان میں ہو جائے گی یعنی اس طرف سے پاک ہے۔ایک تو إِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِّكْرَ وَ إِنَّا لَهُ لحفظُونَ (الحجر : ١٠) وہ دوسری طرف سے اس کو Protect ( پروٹیکٹ ) کیا ہے جہاں تک آپ کی ذات اور خدا تعالیٰ کے کلام کا باہر کا حصہ تھا۔اندرونی طور پر اتی ہیں اور اُمّی ہونے پر فخر کرتے ہیں۔یعنی آپ کے فخر کی جا یہ ہے کہ میں اپنی طرف سے کچھ کہنے کے قابل نہیں لیکن خدا تعالیٰ کی طرف سے ہر بات کہنے کے قابل بنا دیا گیا ہوں۔یہ الامی میں بڑا پیارا اعلان ہوا۔ہمیں حکم ہوا فَا مِنوا اس رسول پر ایمان لا والرَّسُول النَّبِي الْأُمِّي پر۔اللہ تعالیٰ پر ایمان لاؤ اور اس اللہ پر ایمان لاؤ جس نے الرَّسُول النَّبِي، الاقی کو ایک خاص مقصد کے لئے پیدا کیا اور کھڑا کیا فَا مِنُوا بِاللهِ وَرَسُولِهِ النَّبِيِّ الأرقي اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے یہ اعلان کیا اللہ تعالیٰ نے جو ہر چیز کا جاننے والا ہے۔الَّذِي يُؤْمِنُ بِاللهِ بِهِ الرَّسُولِ، یہ النَّبِي بِهِ الْأُمِّي جو ہے یہ کامل ایمان رکھتا ہے۔اَنَا اَوَّلُ الْمُؤْمِنِينَ (الاعراف: ۱۴۴) دوسری جگہ کہا۔اللہ تعالیٰ