خطباتِ ناصر (جلد 9۔ 1981ء، 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 191 of 530

خطباتِ ناصر (جلد 9۔ 1981ء، 1982ء) — Page 191

خطبات ناصر جلد نهم ۱۹۱ خطبہ جمعہ ۱۷ جولائی ۱۹۸۱ء قرآن کریم اللہ کے بندوں کی عاجزی میں زیادتی کے سامان پیدا کرتا ہے خطبہ جمعہ فرموده ۱۷ جولائی ۱۹۸۱ء بمقام مسجد احمد یہ۔اسلام آباد تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا :۔اللہ تعالیٰ نے فرما یا شَهْرُ رَمَضَانَ الَّذِى أُنْزِلَ فِيهِ الْقُرْآنُ (البقرة : ۱۸۶) رمضان کے مہینے کو قرآن عظیم سے ایک خاص تعلق ہے۔یہ ماہ رمضان بھی ہے، روزوں کا مہینہ اس کے علاوہ ر بہت سی دیگر عبادات پر خاص طور پر زور دیا جاتا ہے اس مہینے میں نفلی نماز ہے، تراویح پڑھی جاتی ہیں۔اصل تو تہجد ہے لیکن چونکہ دین الله يُسر اللہ تعالیٰ نے انسان کے لئے بہت سی سہولتیں پیدا کیں اس لئے ان لوگوں کے لئے جو دن کو جسمانی کام کرتے ہیں سخت اور ان کے جسم تھک جاتے ہیں اور اس قابل نہیں رہتے کہ وہ راتوں کے پچھلے حصے میں جاگیں اور خدا تعالیٰ کی عبادت کریں ان کے لئے یہ سہولت میسر کر دی کہ وہ پہلے حصے میں تراویح پڑھ لیں۔پہلے حصے میں تراویح کا اصل رواج تو اجتماعی رنگ میں یعنی با جماعت حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے زمانے میں ہوا۔اس سے قبل شروع سے ہی صحابہ مسجد میں عشاء کے بعد اپنے اپنے علیحدہ علیحدہ انفرادی طور پر نوافل جو تھے وہ پڑھ لیا کرتے تھے۔بہت سے اکٹھے ہو گئے ایک دن حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو یہ خیال آیا کہ ان منتشر افراد کو میں جماعتی رنگ میں حکم دے دیتا ہوں تراویح تو انہوں نے