خطباتِ ناصر (جلد 9۔ 1981ء، 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 157 of 530

خطباتِ ناصر (جلد 9۔ 1981ء، 1982ء) — Page 157

خطبات ناصر جلد نهم ۱۵۷ خطبہ جمعہ ۱۹ / جون ۱۹۸۱ء کر دیں گے اس فیصلہ کے بعد ہم دعائیں بچے اور حقیقی مسلمان ہی کی قبول کریں گے۔تمہیں ہو کیا گیا ہے، کیسا فیصلہ کرتے ہو تم۔کیا تم سمجھتے ہو کہ تمہارے اس فیصلہ کے نتیجہ میں ہم ان سے جنہیں ہم حقیقی اور سچا مسلمان پائیں گے ہم کلام نہیں ہوں گے۔ان پر وحی کا دروازہ بند کر دیں گے کیونکہ تم نے یہ فیصلہ کر لیا ہے۔تمہیں کیا ہو گیا ہے، کیسا فیصلہ کرتے ہو۔کیا تم سمجھتے ہو کہ وہ جو میرے فدائی اور جاں نثار ہیں ، جنہوں نے اپنی زندگی کا ہرلمحہ میرے لئے وقف کر چھوڑا ہے وہ میری آنکھوں میں پیار کی بجائے غصہ دیکھیں گے۔نہیں، وہ میری آنکھوں میں تمہارے فیصلوں کے باوجود اور تمہارے فیصلوں کے بعد بھی پیار ہی دیکھیں گے، پیار ہی پائیں گے اور اطمینانِ قلب انہیں حاصل ہو گا۔تمہیں ہو کیا گیا ہے، کیسا فیصلہ کرتے ہو تم۔کیا تم سمجھتے ہو کہ تمہارے اس فیصلہ کے بعد قرآن کریم کے چھپے ہوئے اسرار جو ہیں وہ اپنے مسلمان بندوں پر ظاہر نہیں کریں گے۔تمہیں ہو کیا گیا ہے، کیسا فیصلہ کرتے ہو۔کیا تم سمجھتے ہو کہ تمہارے اس فیصلہ کے بعد ہمارا یہ منصوبہ کہ آج کے زمانہ میں ساری دنیا میں اسلام کو، اسلام کے حسن اور اسلام کے نور کو ظاہر کر کے غالب کریں اس منصو بہ کو چھوڑ دیں گے اور جو ہمارے مطہر بندے ہیں ان پر قرآن کریم کے علوم کے دروازے بند کر دیں گے۔مالکھ تمہیں ہو کیا گیا ہے، کیسا فیصلہ کرتے ہو تم۔کیا تم سمجھتے ہو کہ تمہارے اس فیصلہ کے بعد ہم اپنے اس فیصلہ کو بدل دیں گے کہ مومنوں اور مسلمانوں پر کافروں کو غلبہ نہیں ہو گا ، اور ہم تمہارے فیصلہ کے پیچھے چلیں گے اور غلبہ کا فروں کو دیں گے اور نا کام مومنوں کو کریں گے۔ایسا تو نہیں ہوگا۔مالک تمہیں ہو کیا گیا ہے، کس قسم کے فیصلے کرتے ہو تم۔کیا تمہارا یہ خیال ہے کہ تمہارے اس فیصلہ کے بعد جو ہمارے پیارے ، ہمارے مقرب، ہماری رضا کی راہوں پر چلنے والے، ہر آن اس فکر میں رہنے والے کہ ہم ان سے راضی ہو جائیں ، اعمالِ صالحہ بجالانے والے، قربانیاں دینے والے، جو ان کی سمجھ کے مطابق ہماری