خطباتِ ناصر (جلد 9۔ 1981ء، 1982ء) — Page 154
خطبات ناصر جلد نهم ۱۵۴ خطبہ جمعہ ۱۹ /جون ۱۹۸۱ء بتانے کے لئے۔بیسیوں بچے مختلف جماعتوں کے میرے سامنے بیٹھے ہوتے تھے میں ان سے پوچھتا تھا کسی کو کوئی سچی خواب آئی قریباً سارے بچے کھڑے ہو جاتے تھے۔اتنا بڑا احسان کیا ہے خدا تعالیٰ نے جماعت احمدیہ پر کہ مسلمان کی جو یہ علامت تھی ان کی زندگیوں میں ہزاروں لاکھوں کی تعداد میں ان چند مہینوں میں پوری ہوئی۔تو دوسری بشارت اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں یہ دی اللہ ان سے ہمکلام ہو گا وحی کا دروازہ بند نہیں کیا جائے گا۔اور تیسری چیز یہ کہ خدا تعالیٰ کی آنکھ میں وہ کبھی غضب نہیں دیکھیں گے بلکہ پیار پائیں گے۔یہ ایک روحانی کیفیت ہے۔جماعت احمدیہ کے افراد تو اس کو اچھی طرح پہچانتے ہیں لیکن بہر حال یہ ایک علامت بشارت کے طور پر مسلم مومن کی دی گئی ہے۔چوتھی بشارت یہ دی گئی کہ اللہ تعالیٰ ان سے مطہرین والا سلوک کرے گا اور مطہرین والا ایک سلوک یہ ہے کہ قرآن کریم کے مخفی اور چھپے ہوئے بطون جو ہیں اور وہ حقیقتیں جو عمیق اسرار کہلاتی ہیں وہ مومن مسلمان پر اپنی استعداد کے مطابق ظاہر کی جائیں گی اور کھولی جائیں گی۔** لَا يَمَسُّةَ إِلَّا الْمُطَهَّرُونَ (الواقعة :۸۰) کے مطابق۔اور پانچویں یہ بشارت دی گئی ہے کہ اے مسلمانو اور مومنو! اللہ تعالیٰ کا فروں کو تم پر کبھی غلبہ نہیں عطا کرے گا۔بہت بڑی بشارت ہے لیکن یہ اس بشارت کا ایک رخ ہے اور دوسرا رخ اس کا یہ ہے اور یہ رخ بھی بڑی اہمیت والا ہے اس واسطے میں نے اس کو لیا ہے۔اس کی تفصیل یہ ہے کہ مومنوں اور مسلمانوں کے راستہ کی تمام روکیں دور کر دی جائیں گی اور ان کے خلاف وہ تمام منصوبے ناکام بنا دیئے جائیں گے جو ان کے مخالف بنا ئیں گے اور جماعت احمدیہ کی ترانوے سالہ زندگی اس پر گواہ ہے۔یہ نہیں کہ ہم آرام سے بیٹھے اور یہ نہیں کہ قرآن کریم کا یہ اعلان کہ اگر تم سمجھتے ہو کہ ایمان کا دعوی کرنا کافی ہے یہ درست نہیں یہ ہمارے حق میں درست ہو گیا نہیں۔ایک کے بعد دوسرا، دوسرے کے بعد تیسرا، تیسرے کے بعد چوتھا ان ترانوے سال میں ترانوے نہیں ترانوے ہزار سے بھی زیادہ منصوبہ بنایا گیا جماعت کے خلاف اور روکیں پیدا کی گئیں ترقی کی راہ میں لیکن ایک کے بعد دوسری روک، دوسری کے بعد تیسری روک، ہزاروں