خطباتِ ناصر (جلد 9۔ 1981ء، 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 127 of 530

خطباتِ ناصر (جلد 9۔ 1981ء، 1982ء) — Page 127

خطبات ناصر جلد نهم ۱۲۷ خطبه جمعه ۵ / جون ۱۹۸۱ء کثرت سے دعائیں کریں کہ اللہ تعالی جماعت کی پریشانیاں دور کرے خطبہ جمعہ فرموده ۵ / جون ۱۹۸۱ء بمقام مسجد احمدیہ۔اسلام آباد تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔پہلی بات تو میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ نے تفصیل کے ساتھ دعا کا طریق اور دعا کا فلسفہ قرآن عظیم میں بیان کر دیا ہے اور میں نے متعدد بار آپ دوستوں کو بتایا ہے کہ دعا کے بغیر اور دعا کے نتیجہ کے بغیر یہ زندگی زندہ رہنے کے قابل نظر نہیں آتی۔اللہ تعالیٰ کی ذات کے متعلق قرآن کریم نے ہمیں یہ علم دیا کہ وہ ہر جگہ ہے۔سوال پیدا ہوتا تھا کہ ہر جگہ تو ہے لیکن میں کہاں ملوں اس سے۔کیا ان گلیکسیز (Glaxies) میں اسے تلاش کروں جن کا ابھی انسان کو علم ہی نہیں۔چاند یا سورج یا ستاروں میں جاکے اسے تلاش کروں اس لئے قرآن کریم نے اس بنیادی سوال کا جواب دیا اور بتایا کہ اگر اور جب میرے بندے میرے متعلق پوچھیں تو انہیں کہہ دو إِنِّي قَرِيب (البقرة: ۱۸۷) کہیں اور جانے کی ضرورت نہیں میں تمہارے پاس ہی ہوں۔خدا تعالیٰ تو ہر جگہ ہے، اس میں یہ بتایا گیا۔دعا کے متعلق ہی یہ آیت ہے کہ مجھے پانے کے لئے کہیں اور جانے کی ضرورت نہیں ہے اپنے قرب میں مجھے پاؤ گے۔یہ اور اس قسم کی بہت سی آیات بہت سے دیگر مسائل بھی حل کرتی ہیں لیکن اس وقت میں یہ