خطباتِ ناصر (جلد 8۔ 1979ء، 1980ء) — Page 727
خطبات ناصر جلد ہشتم ۷۲۷ خطبه جمعه ۲۲ /اگست ۱۹۸۰ء و ہی مسجد صحیح معنوں میں مسجد ہے جو اللہ کی نگاہ میں مسجد ہو خطبه جمعه فرموده ۲۲ راگست ۱۹۸۰ ء احمد یہ مسجد - الارو ( نائیجیریا) حضور ایدہ اللہ نے تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا۔جماعت احمد یہ الا رونے ہمت کا مظاہرہ کرتے ہوئے محنت اور جانفشانی سے یہ مسجد تعمیر کی ہے اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے ان کی یہ خدمت قبول فرمائے۔فی الوقت میں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ قرآن کریم نے مساجد کے متعلق ہمیں کیا تعلیم دی ہے اور اس بارہ میں وہ ہمیں کیا ہدایات دیتا ہے۔اللہ تعالیٰ نے جو اس کائنات کا خالق و مالک ہے مساجد کے متعلق یہ اعلان فرمایا ہے کہ اَنَّ المَسجِدَ لِلهِ (الجن : ۱۹) یعنی مساجد کی ملکیت اللہ کی ہے۔کسی فرد یا جماعت کو اس کی ملکیت کا حق حاصل نہیں۔پھر اللہ کی نگاہ میں صرف وہی مسجد صحیح معنوں میں مسجد ہے جو اللہ کی نگاہ میں مسجد ہو۔اگر کوئی شخص شرارت کی نیت سے مسجد بناتا ہے تو وہ مسجد خدا کی نگاہ میں مسجد نہیں ہے اگر چہ اسے مسجد ہی کہا جائے گا۔اب چونکہ مساجد اللہ تعالیٰ کی ملک ہیں اس لئے ان کے استعمال کے متعلق ہدایات بھی وہی دے سکتا ہے اور اسی کا یہ حق ہے کہ وہ ہدایات دے۔چنانچہ اس نے ہمیں یہ ہدایت دی ہے کہ مسجد کے دروازے ہر اس شخص کے لئے کھلے ہیں جو خدائے واحد و یگانہ کی عبادت کرنا چاہے، اگر