خطباتِ ناصر (جلد 8۔ 1979ء، 1980ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 793 of 864

خطباتِ ناصر (جلد 8۔ 1979ء، 1980ء) — Page 793

خطبات ناصر جلد ہشتم ۷۹۳ خطبه جمعه ۱۴ نومبر ۱۹۸۰ء نکال کر خالص اور کھرا اسلام دنیا کے سامنے پیش کرے گا اور اس کا ایک نتیجہ یہ بھی ہوگا کہ بعض نادان کہیں گے کہ اس نے ایک نیا مذہب بنالیا ہے۔یہ وہ تو نہیں جو میرے آباء واجداد بتاتے رہے ہیں۔یہ بھی دیکھ لیا ہم نے۔مہدی علیہ السلام پر ایمان لا کر میں نے اور آپ نے کیا پایا۔حضرت مہدی علیہ الصلوۃ والسّلام نے ہمیں محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے ملایا ، مہدی سے ہم نے محمد صلی اللہ علیہ وسلم پایا۔میں ۱۹۷۰ ء میں افریقہ گیا۔مغربی افریقہ میں ایک ملک ہے سیرالیون۔وہاں کے ایک سیاسی لیڈر جو ایک وقت میں نائب وزیر اعظم بھی رہے اُس وقت ان کی پارٹی برسر اقتدار نہیں تھی۔ایک ریسیپشن (Reception) میں انہوں نے تقریر کی وہ سیرالیون میں سب سے بڑے مقر ر سمجھے جاتے ہیں اور اس تقریر میں انہوں نے یہ کہا ، ہر تین فقرے کے بعد کہتے تھے کہ میں احمدی نہیں لیکن جو حقیقت ہے اسے میں جھٹلا نہیں سکتا۔انہوں نے کہا احمدی مبلغین کے آنے سے قبل اگر کسی مجلس میں اسلام کے متعلق کوئی بات شروع ہوتی تو ہماری گردنیں شرم کے مارے جھک جاتی تھیں ہمیں اسلام کا کچھ پتہ نہیں تھا۔پھر یہ لوگ آئے ان سے ہم نے اسلام سیکھا، اسلام کے حسن سے ہم شناسا ہوئے ، ہم واقف ہوئے ، اسلام کا نور ہم نے مشاہدہ کیا، خدا تعالیٰ کے نشان ہم نے دیکھے یہاں ان کے ذریعے سے اور اب یہ حال ہے کہ اگر کسی مجلس میں اسلام کا ذکر شروع ہو تو ہم فخر کے ساتھ گردن اونچی کرتے اور گفتگو شروع کرتے ہیں اسلام کے متعلق اور انہوں نے بہت سے نشانوں کا بھی ذکر کیا۔اس تفصیل میں مجھے جانے کی ضرورت نہیں۔یہ تو جو ہمارے ہمسایہ ہیں انہوں نے بھی دیکھا۔ہم علی وجہ البصیرت مہدی علیہ اسلام کے احسانوں کو جانتے ہیں۔محمد صلی اللہ علیہ وسلم کوئی معمولی وجود تو نہیں ہے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق ربّ دو جہان نے یہ اعلان کیا تھا کہ دو ان کو اِنْ كُنْتُمْ تُحِبُّونَ اللهَ فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ اللَّهُ (ال عمران : ٣٢) خدا سے پیار کرنا ہے میری اتباع کرو۔اس عظیم شخصیت ، اس عظیم رسول، اس خاتم النبین سے ہمارا واسطہ قائم کر دیا مہدی نے۔اتنابڑا احسان کیا ہم پر اوروہ جو خدا کو بھول کر ادھرادھر قبروں پر سجدہ کرنے والے، پیروں کی پرستش کرنے والے، دولت کے پیچھے دوڑنے والے، دولت کو خدا