خطباتِ ناصر (جلد 8۔ 1979ء، 1980ء) — Page 792
خطبات ناصر جلد هشتم ۷۹۲ خطبه جمعه ۱۴ نومبر ۱۹۸۰ء نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس عیب کو اس طرح بھی دور کیا موچی ہونا کوئی عیب نہیں لیکن جو شخص خودموچی ہونے کو عیب سمجھتا ہے وہ گنہ گار ہے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو شخص اپنے آباء واجداد کے علاوہ کسی اور کی طرف خود کو منسوب کرتا ہے خدا کی لعنت ہے اس پر۔آپ نے یہ نہیں فرمایا کہ جو موچی ہے اس پر خدا کی لعنت۔ہزاروں لاکھوں ہوں گے جن پر خدا کی رحمتیں نازل ہوئیں۔خدا تعالیٰ کا دروازہ جو بھی کھٹکھٹاتا ہے کھولا جاتا ہے اس کے لیے۔لیکن جو شخص خدا تعالیٰ کے اس حکم کو توڑتا ہے کہ قوم قوم میں فرق ہے اور معز زقو میں اور بعض ذلیل قومیں ہیں اور خود ہی اپنے آپ کو ذلت والی قوم کی طرف منسوب کرتا ہے۔اپنے خیال میں اور پھر چاہتا ہے کہ (ان) کی طرف منسوب نہ ہو اور ایک جھوٹ بولتا ہے اور ایسے لوگوں کی طرف منسوب ہوتا ہے۔جس قوم سے وہ نہیں مغل بن جاتا ہے، کوئی پٹھان بن جاتا ہے، کوئی سید بن جاتا ہے، کوئی کچھ بن جاتا ہے۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرما یا خدا کی لعنت ہے اُس پر آپ نے یہ نہیں فرمایا کہ جو موچی ہے اس پر لعنت ہے یا جو جولاہا ہے اس پر لعنت ہے یہ تو پیشے ہیں۔کئی سید ہیں جن کو زمانے نے مجبور کیا کہ وہ کپڑے بننے لگ جائیں وہ جوتوں کی دوکان کھول لیں ان کی ذات تو نہیں بدل گئی اور سید ہو نا تو کوئی خوبی نہیں ہے جو پیدا کرے گا وہ سید القوم بن جائے گا جو نہیں پیدا کرے گا وہ معز ز نہیں رہے گا۔اس زمانہ میں اس عظیم کام کے لیے کہ نوع انسانی کے دل خدا اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے جیتے جائیں پیار کے ساتھ محبت کے ساتھ اللہ اورمحمد صلی اللہ علیہ وسلم کا نور اور حسن دنیا کے سامنے پیش کر کے، اس کے لیے عیسی اور مہدی نے آنا تھا۔مسیح موعود مہدی معہود تشریف لے آئے اور ہم نے علی وجہ البصیرت ان نشانوں کو سچا پا کر جو محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے مہدی علیہ السلام کے لیے مقرر کیے تھے مہدی علیہ السلام پر ایمان لائے۔ہم ایمان لائے ہیں مہدی پر اس وجہ سے اور ایمان لانے کے بعد جن برکات کی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اُمت کو بشارت دی تھی کہ مہدی سے وابستہ ہیں، ان کا نظارہ ہماری آنکھوں نے دیکھا، ہمارے دماغ نے سمجھا ، ہمارے دل نے محسوس کیا ، ہمارے سینوں میں ظلمات دور ہو کر نور بھر گیا۔ہم نے کہا یہی ہے وہ شخص۔آپ نے محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تھا کہ مہدی اسلام سے سب بدعات