خطباتِ ناصر (جلد 8۔ 1979ء، 1980ء) — Page 692
خطبات ناصر جلد هشتم ۶۹۲ خطبہ جمعہ ۴ جولائی ۱۹۸۰ء انہیں بھی ملک وقوم کی اسی طرح خدمت کرنی چاہیے۔جس طرح جماعت احمد یہ نائیجیر یا کر رہی ہے۔اس کے بعد حضور ایدہ اللہ نے صد سالہ احمد یہ جو بلی فنڈ ، اس کی غرض و غایت اور اس کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے فرمایا۔تیسرا بڑا منصوبہ جو جماعت میں پیش کیا گیا۔وہ صد سالہ احمد یہ جوبلی کا منصوبہ ہے۔اس کے تحت آپ نے دس کروڑ روپے بطور چندہ دینے کا وعدہ کیا ہے۔اس کا تعلق غلبہ اسلام کی صدی کے شایان شان استقبال سے ہے۔اس ضمن میں حضور نے اشاعت قرآن کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ ایک دن مجھے یہ بتایا گیا کہ تیرے دور خلافت میں پچھلی دوخلافتوں سے زیادہ اشاعت قرآن کا کام ہوگا۔چنانچہ اب تک میرے زمانہ میں پچھلی دو خلافتوں کے زمانوں سے قرآن مجید کی دو گنا زیادہ اشاعت ہو چکی ہے۔دنیا کی مختلف زبانوں میں اب تک قرآن مجید کے کئی لاکھ نسخے طبع کروا کر تقسیم کئے جاچکے ہیں۔اس تعلق میں حضور نے ان نئی سہولتوں کا ذکر کیا جو اشاعت قرآن کے سلسلہ میں بفضل اللہ تعالیٰ میسر آئی ہیں۔اور بتایا کہ پہلے یورپ کا کوئی اشاعتی ادارہ قرآن مجید شائع کرنے اور اسے خریدنے کے لئے تیار نہ ہوتا تھا۔لیکن خدا تعالیٰ نے ایسے سامان پیدا کئے کہ ایک بہت بڑی اشاعتی فرم نے بہت بڑی تعداد میں قرآن مجیدہ شائع کرنے اور اسے فروخت کرنے کا ذمہ اٹھایا ہے۔چنانچہ دو ہفتہ کے اندر اندر اس نے قرآن مجید کے بیس ہزار نسخے طبع کر کے مجلد حالت میں ہمارے ہاتھ میں پکڑا دیئے اور پھر ہم سے جماعتہائے احمد یہ امریکہ نے بیس ہزار کے بیس ہزار نسخے خرید کر رقم ہمیں دے دی۔اس کے بعد حضور نے فرانسیسی ، اٹیلین اور سپینش زبانوں میں قرآن مجید کے تراجم کی اشاعت کے انتظامات کی تفاصیل بیان فرمائیں اور بتایا کہ خدا نے چاہا تو چند سال تک یہ تراجم بھی شائع ہو جائیں گے۔مزید برآں دیباچہ تفسیر القرآن کا فرانسیسی ترجمہ طباعت کے لئے پریس میں جا چکا ہے۔اور اس کی پروف ریڈنگ ہو رہی ہے اور آخری کا پیاں بھی اس کی مل چکی ہیں اور انشاء اللہ تعالیٰ یہ عنقریب کتابی شکل میں شائع ہو جائے گا۔حضور نے فرمایا۔یہ خدا کا کام ہے اور