خطباتِ ناصر (جلد 8۔ 1979ء، 1980ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 45 of 864

خطباتِ ناصر (جلد 8۔ 1979ء، 1980ء) — Page 45

خطبات ناصر جلد ہشتم ۴۵ خطبہ جمعہ ۲ فروری ۱۹۷۹ء ہمارے ایک احمدی طفل کا ذہن بھی تباہ نہیں ہونا چاہیے خطبه جمعه فرموده ۲ فروری ۱۹۷۹ء بمقام مسجد اقصیٰ۔ربوہ تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔آج میری طبیعت ٹھیک نہیں ہے کمزوری محسوس کر رہا ہوں۔اس لئے میں مختصراً کچھ کہوں گا لیکن کہوں گا ایک نہایت ہی اہم معاملہ کے متعلق اور وہ معاملہ ہے ہمارے بچوں کا جن کو ہم اپنی اصطلاح میں اطفال الاحمد یہ کہتے ہیں یعنی احمدیت کے بچے۔کل فیصل آباد سے ہیں کے قریب اطفال مجھے ملنے کے لئے آئے ہوئے تھے لیکن چونکہ ملاقاتی بہت سے ہوتے ہیں۔اس لئے میں اپنی خواہش کے مطابق ان کو وقت نہیں دے سکا تھا تھوڑا سا وقت انہیں دیا تھا ان سے میں نے کچھ باتیں سیکھیں اور انہی کے متعلق میں اس وقت کچھ کہنا چاہتا ہوں۔ایک تو میں نے ان سے یہ بات سیکھی کہ والدین اپنے بچوں کی صحت کا پورا خیال نہیں رکھتے۔بچوں کی غذا میں ایک ضروری حصہ دودھ کا ہے۔دودھ کے اندر ایک ایسا کیمیاوی جزو ہے جس کا دماغ کے ساتھ تعلق ہے۔حافظے اور ذہن دونوں کے ساتھ تعلق ہے ابھی تک سائنس نے معلوم نہیں کیا کہ وہ کیا چیز ہے لیکن کوئی ایسی چیز ہے جس کا تعلق ذہن کے ساتھ ہے یہ میں اس لئے کہتا ہوں کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ہے کہ گائے کا دودھ پینے والے بچے بھینس کا دودھ پینے والے بچوں کے مقابلہ میں زیادہ ذہین ہوتے ہیں۔پس معلوم ہوا کہ دودھ