خطباتِ ناصر (جلد 8۔ 1979ء، 1980ء) — Page 559
خطبات ناصر جلد ہشتم ۵۵۹ خطبه جمعه یکم فروری ۱۹۸۰ء اسلام نے اپنی حسین تعلیم کے ذریعہ ساری دنیا پر غالب آنا ہے خطبه جمعه فرموده یکم فروری ۱۹۸۰ء بمقام دارالذکر۔لاہور تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔کئی سالوں کے بعد یہاں آنا ہوا ہے۔مجھے یہ احساس نہیں تھا کہ یہ مسجد جو بنانے والوں نے بہت بڑی بنائی ہوئی تھی اس وقت ، اس قدر چھوٹی ہو چکی ہوگی۔اللہ تعالیٰ آپ کو اس سے کہیں زیادہ وسیع مسجد بنانے کی توفیق عطا کرے۔اللہ تعالیٰ سورہ انعام میں فرماتا ہے:۔قُلْ أَغَيْرَ اللهِ اتَّخِذُ وَلِيًّا فَاطِرِ السَّبُوتِ وَالْأَرْضِ وَهُوَ يُطْعِمُ وَلَا يُطْعَمُ قُلْ إِنِّي أمِرْتُ أَنْ أَكُونَ أَوَّلَ مَنْ أَسْلَمَ وَلَا تَكُونَنَّ مِنَ الْمُشْرِكِينَ - قُلْ إِنِّي أَخَافُ إِنْ عَصَيْتُ رَبِّي عَذَابَ يَوْمٍ عَظِيمٍ - مَنْ يُصْرَفْ عَنْهُ يَوْمَبِذٍ فَقَدْ رَحِمَهُ ۖ وَذَلِكَ الْفَوْزُ دو الْمُبِينُ - (الانعام : ۱۵ تا ۱۷) اسی طرح سورۃ یونس میں ہے:۔وَإِذَا تُتْلَى عَلَيْهِمْ آيَاتُنَا بَيِّنَتٍ قَالَ الَّذِينَ لَا يَرْجُونَ لِقَاءَنَا اثْتِ بِقُرانِ غَيْرِ هَذَا اَوْ بَدِلْهُ قُلْ مَا يَكُونُ لِى أَنْ أَبَدِلَهُ مِنْ تِلْقَاء نَفْسِي إِنْ أَتَّبِعُ إِلَّا مَا يُوحَى إِلَى