خطباتِ ناصر (جلد 8۔ 1979ء، 1980ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 466 of 864

خطباتِ ناصر (جلد 8۔ 1979ء، 1980ء) — Page 466

خطبات ناصر جلد هشتم ۴۶۶ خطبہ جمعہ ۱۶ / نومبر ۱۹۷۹ء کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے جو بات کہی ہے وہ سچ ہے اور کسی شک اور شبہ کی کوئی گنجائش نہیں ہے اس میں۔بہر حال میں بتایہ رہا ہوں کہ دعا کریں ( نمبر ا ) انسان کے لئے۔( نمبر ۲) اپنے ملک کے استحکام کے لئے ، امن کے قیام کے لئے ، یہاں کے اپنے بھائیوں پاکستانیوں کی خوش حالی کے لئے ، ان کے دکھوں اور تکلیفوں کے دور ہونے کے لئے۔اللہ تعالیٰ ان کے دلوں کو کچھ اس طرح بدل دے کہ اللہ تعالیٰ کے فضل اور رحمتوں کے وہ وارث بن جائیں۔پھر دعا کریں ساری دنیا میں بسنے والے احمدیوں کے لئے کہ اللہ تعالیٰ نے جو انتہائی سخت ذمہ داری اس وقت جماعت پر ڈالی ہے خدا تعالیٰ اپنے ہی فضل سے وہ نباہنے کی توفیق دے اور ہمارا حصہ اگر سو میں سے ایک ہے تو نانوے اپنی طرف سے ڈال دے اور ہمارے کام کو پایہ تکمیل تک پہنچا دے۔اور دعا کریں اپنے مرکز کے لئے ، مرکز میں رہنے والے بعض بھی مرکز کی اہمیت کو نہیں سمجھتے اور آپس میں الجھتے بھی رہتے ہیں۔اللہ تعالیٰ مرکز میں رہنے والوں کو یہ سمجھ عطا کرے کہ مرکز سلسلہ خود مرکز میں رہنے والے پر بعض ایسی ذمہ داریاں عائد کرتا ہے جو دوسروں پر نہیں کرتا ، وہ سمجھیں اور نبا ہیں۔اور اللہ تعالیٰ فضل کرے جلسہ سالانہ اپنی تمام برکتوں کے ساتھ آئے اور ہر خیر کے ساتھ وہ گزرے اور آنے والے خیریت سے یہاں آئیں خیریت سے گھروں کو واپس پہنچیں۔یہاں بسنے والے ان کی خدمت کی توفیق پائیں اور کائنات سے خدمت لینے کی قوت اور استعداد اپنے اندر پیدا کریں اور اللہ تعالیٰ کی نعمتوں اور اس کے فضلوں کو پہلے سے زیادہ حاصل کرنے والے ہوں اور خدا ، خدا کا پیارا، محمدصلی اللہ علیہ وسلم کی محبت انہیں مل جائے۔اس طور پر کہ دل پھر بھی ان دو محبتوں سے خالی نہ ہوں۔آمین پھر حضور انور نے فرمایا:۔گزشتہ رات نواب محمد احمد خان فوت ہو گئے اور کوئی لمبی بیماری نہیں تھی۔انفلوائنزا دو دن