خطباتِ ناصر (جلد 8۔ 1979ء، 1980ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 409 of 864

خطباتِ ناصر (جلد 8۔ 1979ء، 1980ء) — Page 409

خطبات ناصر جلد ہشتم ۴۰۹ خطبه جمعه ۱۷۵ کتوبر ۱۹۷۹ء دعا کرو ان لوگوں کے لئے تو انہوں نے وہاں سجدہ کر لیا۔ہمیں توفیق مل گئی۔کسی وقت وہ ساری چیزیں بھی انشاء اللہ تعالیٰ اسلام کو مل جائیں گی لیکن بہر حال ان آیات میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:۔بعض لوگ اپنے آپ کو پاک قرار دیتے ہیں اپنی پاکیزگی اور طہارت کا ڈھنڈورہ پیٹتے ہیں حالانکہ خدا کی نگاہ میں وہ سزا کے مستحق ہیں، پاک نہیں ہیں اور اکثر لوگ ایمان کے دعوے کے ساتھ ساتھ شرک بھی کرتے ہیں جیسا کہ یہاں میں نے مثال دی تھی بادشاہ سلامت کی لیکن اللہ تعالیٰ نے ان کو شرک سے بچالیا اور پختہ ایمان پر ان کو قائم کر دیا۔پھر اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ اگر تم پاکیزہ بنا چاہتے ہو تو ضروری ہے کہ شیطان کے ہر حملہ سے تم اپنے آپ کو محفوظ کرو اور اس کے لئے تمہیں ہی حکم دیا جاتا ہے کہ اے مومنو! تم شیطان کے قدم پر نہ چلو بلکہ اللہ تعالیٰ کے فضل اور اس کی رحمت کے حصول کے لئے جوطریق قرآن کریم نے بتائے ہیں ان پر عمل کر کے رحمت اور فضل کو حاصل کرنے کی کوشش کرو۔تیرھویں اور اگر خدا تعالیٰ تمہیں اس کوشش میں کامیاب کر دے (اللہ ہی اپنے فضل سے پاک بنے کی توفیق دیتا ہے ) اگر تم اپنی دعاؤں سے، اپنے اعمال سے، اپنے رب کو خوش کرلو گے اور اس کی مغفرت تمہاری کوتاہیوں کو ڈھانپ لے گی اور اس کا فضل تمہارے عمل سے زیادہ جزا دے دے گا اور اس کی رحمت کے سمندر میں تم نہانے لگو گے تو تم کا میاب ہو جاؤ گے۔اور پندرھویں کامیابی اور جزا جو ان آیات میں بتائی گئی ہے وہ یہ ہے کہ بڑے درجات الدرجت العلیٰ بہت بلند درجات ہوں گے۔یہاں میں سمجھتا ہوں اسی طرف اشارہ ہے کہ خدا تم سے کلام کرے گا اور خدا تعالیٰ کی نگاہ میں تمہیں اپنے لئے محبت اور پیار نظر آئے گا۔پیار کی ، اور رضا کی نظر اللہ تعالیٰ کی تم پر پڑے گی اور اس کے علاوہ پھر اس کے کم درجے کے فضل بھی تمہیں ملیں گے ایسی جنتیں جہاں ہر قسم کے آرام ہوں گے ، ہر قسم کی ضرورت کو پورا کیا جائے گا وہاں کے جسموں کے مطابق وہاں کی روح کے مطابق۔یہ جنتیں ہمیشہ فائدہ پہنچاتی رہیں گی۔اپنے مکینوں کو اور مکین ہمیشہ اس میں رہیں گے۔جنتوں میں رہیں گے اور ہمیشہ جنتوں سے فائدہ حاصل کرتے