خطباتِ ناصر (جلد 8۔ 1979ء، 1980ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 356 of 864

خطباتِ ناصر (جلد 8۔ 1979ء، 1980ء) — Page 356

خطبات ناصر جلد هشتم ۳۵۶ خطبه جمعه ۳۱/اگست ۱۹۷۹ء میں ہجرت اور جہاد کرتے ہیں اور خدا کی رحمت کے امیدوار ہوتے ہیں۔حضور نے فرمایا کہ ہجرت کے معنی وطن سے، عزیزوں سے اور نفس کی بڑی اور بلکہ اچھی خواہشات سے بھی جدائی اختیار کرنا ہے۔اس کے علاوہ ایک بہت بڑا جہاد قرآن کی تعلیم اور اس کے عظمتوں کو دنیا میں پھیلانا ہے اور جہاد کا تیسرا مطلب دشمن کے حملہ کے وقت خود حفاظتی میں تلوار اٹھانا ہے۔حضور نے فرما یا کہ جہاں پر قرآن میں کھل کر جہاد کا مطلب واضح نہیں کیا گیا وہاں پر تینوں قسم کا جہاد مراد ہے جس کے نتیجے میں بالآ خر خدا کی رحیمیت کا فیضان ملتا ہے۔حضور نے آخر میں دعا فرمائی کہ اللہ تعالیٰ ہمیں سمجھ اور توفیق دے کہ ہم اس کے حضور بہترین استعداد سے بہترین چیز پیش کرنے والے ہوں اور خدا تعالیٰ اسے قبول کر لے اور ہم کو اُخروی جنتوں کا وارث بنائے۔آمین روزنامه الفضل ربوه مورخہ یکم ستمبر ۱۹۷۹ ء صفحه او۸) 谢谢谢