خطباتِ ناصر (جلد 8۔ 1979ء، 1980ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 355 of 864

خطباتِ ناصر (جلد 8۔ 1979ء، 1980ء) — Page 355

خطبات ناصر جلد ہشتم ۳۵۵ خطبه جمعه ۳۱/اگست ۱۹۷۹ء بڑا جہاد قرآن کی تعلیم اور اس کی عظمتوں کو دنیا میں پھیلانا ہے خطبه جمعه فرموده ۳۱ راگست ۱۹۷۹ء بمقام مسجد اقصی۔ربوہ تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔حضور ایدہ اللہ نے سورہ بقرہ کی آیات ۲۰۴ تا ۲۰۹ اور ۲۱۹ کی نہایت روح پرورانداز میں تشریح فرماتے ہوئے احباب جماعت کو نصیحت کی کہ وہ انسانوں کے اس گروہ میں شامل ہو جائیں جس کا ذکر آیت ۲۰۸ میں کیا گیا ہے جو کہ اللہ تعالیٰ کی رضا حاصل کرنے کے لئے اپنی جان کو بیچ ہی ڈالتے ہیں۔یہ لوگ ہمیشہ خدمت مخلوق میں لگے رہتے ہیں اور خدا نے انہیں جو بڑی وسیع قو تیں عطا کی ہیں ان کا صحیح استعمال کر کے ان کا ارادہ خدا کے ارادہ سے ہمرنگ ہو جاتا ہے اور ان کی تمام لذات خدا تعالیٰ کی فرمانبرداری میں ہو جاتی ہیں اور یہی وہ لوگ ہیں جن کے کانوں میں خدا کی یہ آواز پڑتی ہے کہ میں تمہارے ساتھ ہوں۔جبکہ آیات ۲۰۵ تا ۲۰۷ میں ایسے لوگوں کا ذکر ہے جن کے سارے اعمال محض ظاہر داری اور زبانی باتوں پر مبنی ہوتے ہیں اور ان کی ساری دوڑ دھوپ محض دنیا میں مادی اور ذاتی فائدے حاصل کرنے تک ہوتی ہے۔حضور ایدہ اللہ تعالیٰ نے آیت ۲۰۸ میں ذکر کردہ گروہ کی مزید وضاحت کرتے ہوئے آیت ۲۱۹ کا ذکر کیا جس میں خدا کے ایسے بندوں کا ذکر ہے جو کہ ایمان لانے کے بعد خدا کی راہ