خطباتِ ناصر (جلد 8۔ 1979ء، 1980ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 208 of 864

خطباتِ ناصر (جلد 8۔ 1979ء، 1980ء) — Page 208

خطبات ناصر جلد هشتم ۲۰۸ خطبہ جمعہ یکم جون ۱۹۷۹ء سے اسلام جو ہے میں کہا کرتا ہوں میں یورپ کو سمجھاتا رہا ہوں جا کے کہ جو وشس سرکل (Vicious Circle) انگریزی کا محاورہ ہے کہ ایک چکر بن جاتا ہے ظلم اس کے بدلے مقابلے میں پھر ظلم بدلے میں پھر اس کے مقابلے میں ظلم پھر نہ ختم ہونے والا یہ تسلسل ایک قائم ہو گیا۔لیکن اسلام ایک مذہب ہے جو کہتا ہے جب میرے پاس یہ تسلسل والا چکر پہنچے گا میں کاٹ دوں گا اس کو۔میں ظلم سہہ لوں گا میں ظلم کا جواب ظلم سے نہیں دوں گا۔اس وقت اگر ہماری جماعت ذہنی اور عملی طور پر دنیا کے سامنے یہ نمونہ پیش کرے تو انشاء اللہ، اللہ کے فضل سے وہ دن بڑے جلد آ جائیں گے جن کی ہم امید رکھ رہے ہیں کہ اسلام ساری دنیا میں غالب آجائے اور اسلام کے حسن سے اور اسلام کے پیار سے سارے بنی نوع انسان فائدہ اٹھانے لگ جائیں خدا کرے کہ ایسا ہی ہو۔از رجسٹر خطبات ناصر غیر مطبوعہ )