خطباتِ ناصر (جلد 8۔ 1979ء، 1980ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 209 of 864

خطباتِ ناصر (جلد 8۔ 1979ء، 1980ء) — Page 209

خطبات ناصر جلد ہشتم ۲۰۹ خطبہ جمعہ ۸/جون ۱۹۷۹ء محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی استعداد خیر خواہی انسانی زندگی کے ہر شعبہ کا احاطہ کئے ہوئے ہے خطبه جمعه فرموده ۸ / جون ۱۹۷۹ء بمقام مسجد اقصیٰ۔ربوہ تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔اللہ تعالیٰ کی عظمت اور اس کی قدرتوں کا جلوہ ہمیں ہر جگہ نظر آتا ہے۔یہ گرمی کا موسم ہے اور پچھلے چند دنوں سے بڑی شدید گرمی ہو گئی ہے اس کے بہت سے فوائد ہیں یہ مضر کیڑوں کو تلف کرتی ہے۔بہت ساری فصلوں کے لئے مفید ہے وغیرہ وغیرہ۔اس تفصیل میں اس وقت جانے کی ضرورت نہیں۔لیکن اس وقت جو مختصر سی بات میں اس سلسلہ میں کہنا چاہتا ہوں وہ یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے انسانی جسم کو اس کے ماحول کے ساتھ اس طرح باندھا ہے کہ جس وقت گرمی اور سردی آتی جاتی ہیں تو انسانی جسم کے اندر کے بیبیوں شاید سینکڑوں ایسے نظام ہیں جو اس کے نتیجہ میں اپنے اندر تبدیلی پیدا کرتے ہیں اور اس طرح پر سردی سے گرمی ہو جانے کے نتیجہ میں بہت سی تکلیفوں سے وہ محفوظ ہو جاتے ہیں۔اللہ تعالیٰ نے انسانی جسم کے اندر ایسا انتظام کیا ہے کہ اس کے اندر جو بہت سے نظام ہیں سینکڑوں ہزاروں ہوں گے وہ سارے Adjust کرتے ہیں۔جوں جوں درجۂ حرارت بڑھتا چلا جاتا ہے انسانی جسم کے نظام اُس درجہ حرارت کے مطابق کام کرنے کے لائق بننے کے لئے اپنے اندر تبدیلی پیدا کرتے ہیں اور جب گرمی سے سردی آتی ہے تو جوں جوں