خطباتِ ناصر (جلد 8۔ 1979ء، 1980ء) — Page 1
خطبات ناصر جلد ہشتم 1 خطبہ جمعہ ۵ /جنوری ۱۹۷۹ء وقف جدید کے بائیسویں سال کا اعلان خطبه جمعه فرموده ۵ /جنوری ۱۹۷۹ء بمقام مسجد اقصی۔ربوہ تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔آج میرا ارادہ بعض ضروری اور اہم اور بنیادی باتیں کرنے کا تھا لیکن دو ا یک روز سے مجھے انفلوئنزا (Influenza) کی ہلکی سی شکایت شروع ہو گئی تھی جس میں آج شدت پیدا ہوگئی ہے اور آج صبح میں نے محسوس کیا کہ مجھے بخار کی سی کیفیت بھی ہے۔تھرما میٹر لگا یا تو بخار تو نہیں تھا لیکن حرارت ۹۹۰۴ تھی اور وہ کیفیت اب زیادہ ہورہی ہے اس لئے وہ باتیں جن پر کافی وقت لگنا تھا وہ میں اس وقت بیان نہیں کروں گا۔اللہ تعالیٰ کی توفیق سے انشاء اللہ آئندہ جمعہ پر بیان کروں گا لیکن تو فیق دینے والا اللہ ہی ہے۔دوست دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ صحت دے اور کام کرنے کی توفیق دے۔ویسے یہ جلسہ کے بعد کا انفلوئنزا تو ایک چھوٹا سا تحفہ ہی ہے کیونکہ وہ دوست جن کو جلسے کے ایام میں انفلوئنزا ہوتا ہے وہ بڑے پیار سے بہت قریب آ کر باتیں کرتے ہیں اور اس کے وائرس ایک دوسرے کو لگنے والے ہیں وہ مجھے بھی لگ جاتے ہیں اور یہ تحفہ ہم خوشی سے قبول کرتے ہیں اور ہمیں دعاؤں کی توفیق ملتی ہے، اپنی صحت کے لئے بھی اور ان لوگوں کی صحت کے لئے بھی جن لوگوں کی طرف سے یہ تحفہ ملتا ہے۔