خطباتِ ناصر (جلد 8۔ 1979ء، 1980ء) — Page 832
خطبات ناصر جلد هشتم ۸۳۲ خطبه جمعه ۱۲ / دسمبر ۱۹۸۰ء ہماری تاریخ بھری پڑی ہے اس سے اور ایسا بھی ہوتا ہے کہ ایک نسل تو ہدایت پر قائم ہے اور ان کی اگلی نسل جو ہے وہ ہدایت کی راہوں کو چھوڑ رہی ہے۔بڑی ذمہ داری ہے۔اپنے بچوں کو ہدایت پر قائم رکھنے کی ، تدبیر کے ساتھ بھی اور دعاؤں کے ساتھ بھی۔پس تدا بیر بھی کرو اور دعائیں بھی کرو کہ اللہ تعالیٰ ہماری نسلوں کو تا قیامت ہدایت پر قائم رکھے اور کبھی بھی اس کا غضب ہماری نسلوں پر یا ہم پر نازل نہ ہو۔اس رحمت کے ہم وارث بنتے رہیں اور اللہ تعالیٰ توفیق دے اس جماعت کو کہ وہ ساری دنیا کے دل محبت اور پیار اور اُسوہ حسنہ کے ساتھ جیت کے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے قدموں میں نوع انسانی کو لا بٹھا ئیں۔آمین۔روزنامه الفضل ربوه ۱۲ / جنوری ۱۹۸۱ ء صفحه ۲ تا ۵) 谢谢谢