خطباتِ ناصر (جلد 8۔ 1979ء، 1980ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 833 of 864

خطباتِ ناصر (جلد 8۔ 1979ء، 1980ء) — Page 833

خطبات ناصر جلد ہشتم ۸۳۳ خطبه جمعه ۱۹ / دسمبر ۱۹۸۰ء میرے خادم بن کر میری مخلوق کی خدمت کرنی ہے خطبه جمعه فرموده ۱۹ / دسمبر ۱۹۸۰ء بمقام مسجد اقصیٰ۔ربوہ تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔گردے کی تکلیف میں جو کمزور کرنے والی دوا ڈاکٹر نے دی تھی (اگرچہ انگلشن (Infection ) دور ہو چکی ہے لیکن انہوں نے کہا استعمال کریں ابھی اور ) آج اس کے استعمال پر تیسرا ہفتہ ختم ہو رہا ہے جو کمزوری بیماری کرتی ہے اس سے تو اللہ تعالیٰ نے نجات دے دی جو کمزوری انسان کی بنائی ہوئی دوا کرتی ہے وہ تو پیدا ہو رہی ہے اور کچھ بڑھ رہی ہے۔ایک ہفتہ مزید ڈاکٹری مشورہ سے نصف خوراک اس دوائی کی اور کھانی پڑے گی اور میرا خیال ہے کہ میں ہفتے کی بجائے چھ دن کھاؤں کیونکہ ساتویں دن جلسہ شروع ہو جاتا ہے اور کام ہر قسم کا جو ہے وہ بہت بڑھ جاتا ہے۔دوست دعا کریں کہ دوا کی جو کمزوری ہے اس سے زیادہ طاقت اللہ عطا کرے تا کہ پوری پوری صحت اور طاقت کے ساتھ میں اپنی ذمہ داریوں کو نبھا سکوں۔اللہ تعالیٰ آپ کو بھی صحت سے رکھے اور آپ کی طاقتیں محفوظ رکھے۔آمین جلسہ سالانہ بس آہی گیا۔۲۲ تاریخ سے جلسے کا انتظام شروع ہو جاتا ہے۔ہر سال چونکہ جلسہ آتا ہے اور سہولت کے ساتھ اور بشاشت کے ساتھ اور اللہ تعالیٰ کی برکات اور اس کی رحمتوں