خطباتِ ناصر (جلد 8۔ 1979ء، 1980ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 786 of 864

خطباتِ ناصر (جلد 8۔ 1979ء، 1980ء) — Page 786

خطبات ناصر جلد ہشتم ZAY خطبہ جمعہ کے نومبر ۱۹۸۰ء ۷ کی جنتوں میں پہنچ جاتا ہے اسی زندگی میں۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے تم محض اعلان کے ساتھ اللہ تعالیٰ کو اپنے دین کی اطلاع دیتے ہو کیا تم اللہ کو اپنے دین سے واقف کرتے ہو صرف یہ کہہ کے کہ ہم ایمان لائے عمل کرو خدا تعالیٰ سے کوئی چیز چھپی ہوئی نہیں ہے۔یہ تو میں نے مختصر کیا ہے بڑی لمبی اس کی تفسیر اور بہت عظیم ان آیات کے معنی ہیں۔ایک تو ہمیں یہ پتا لگا کہ دنیا میں کسی کو خدا تعالیٰ نے یہ حق نہیں دیا کہ کسی دوسرے کو دائرہ اسلام سے خارج کرے۔صرف یہ حق محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو اللہ تعالیٰ نے دیا اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ حق صرف ایک دفعہ استعمال کیا اور آپ نے یہ کہہ کے اسے استعمال کیا کہ "جو شخص کسی ایسے شخص کو جو اپنے آپ کو مسلمان کہتا ہے کافر کہے گا وہ خود کا فر ہو جائے گا تو انہی آیات کے معانی کی عظمت کو قائم رکھنے کے لئے آپ نے وہ حکم دیا۔اللہ تعالیٰ ہمیں قرآن کریم کے سمجھنے ، اس پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔جیسا کہ میں نے بتایا جو میر امضمون اس اجتماع پر ہے اس کا پہلا باب اسے سمجھ لیں پھر انشاء اللہ اگلے باب میں چلیں گے۔خطبہ ثانیہ سے قبل فرما یا :۔نمازیں جمع ہوں گی اور ممکن ہے مجھے اور آپ کو بھی شاید چند منٹ دیر ہو جائے وہاں پہنچنے میں۔بہر حال انشاء اللہ جب میں پہنچوں گا شروع ہو جائے گا اجتماع۔مگر آپ خاموشی کے ساتھ اور دعائیں کرتے ہوئے خدام الاحمدیہ کے اجتماع میں پہنچیں اور دعائیں کرتے رہیں وہاں پہنچنے کے بعد بھی۔از رجسٹر خطبات ناصر غیر مطبوعہ )