خطباتِ ناصر (جلد 8۔ 1979ء، 1980ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 782 of 864

خطباتِ ناصر (جلد 8۔ 1979ء، 1980ء) — Page 782

خطبات ناصر جلد هشتم ZAP خطبہ جمعہ کے نومبر ۱۹۸۰ء ایک جن کے دلوں میں زیغ پیدا ہوتا ہے۔ایک ارتداد اختیار کرنے والے وَمَنْ يَرْتَدِدُ مِنْكُمْ عَنْ دِينِهِ (البقرة : ۲۱۸) اس کا اس میں اعلان ہوا۔ایک نفاق کی انتہا کو پہنچ جانے والے اس کا ذکر پہلی ستر کا آیات میں بھی ہے سورہ بقرہ کی جو آپ نے حفظ کی ہوئی ہیں لیکن ان بہت سی جو قسمیں ہیں زیغ کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ کی نعمتوں سے محروم ہونے کی ، اس میں سے دو یہ ہیں۔وَمَا يُؤْمِنُ اكْثَرُهُمْ بِاللهِ إِلَّا وَهُمْ مُّشْرِكُونَ (يوسف : ١٠٧) کہ اکثر لوگ ایسے بھی ہیں جو ایمان کا دعوی بھی کرتے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ شرک بھی کرتے جاتے ہیں۔خدا تعالیٰ کو ایک مانتے بھی ہیں اور قبر پہ سجدہ بھی کر دیتے ہیں۔وہ پیر پرستی بھی کر جاتے ہیں اور اللہ کہتے ہیں ایک خدا کو مانتے بھی ہیں۔خدا کے علاوہ کسی انسان کی خشیت بھی اپنے دل میں رکھتے ہیں اور کہتے ہیں خدا کی خشیت ہمارے دل میں ہے حالانکہ خدا نے کہا تھا فَلَا تَخْشَوهُمْ وَاخْشَوْنِي (البقرۃ: ۱۵۱) اگر میرے ساتھ تعلق قائم رکھنا ہے تو میرے علاوہ کسی کی خشیت تمہارے دل میں نہ ہو۔یعنی کتنی بڑی نعمت ہے خدا نے کہا نڈر ہو کر اپنی زندگیاں گزار و تمہارا کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا اگر تم میرے دامن کو مضبوطی سے پکڑے رکھو گے۔دوسرے فرمایا کہ مسلمانوں میں بعض ایسے بھی ہیں جو کہتے ہیں کہ ہم ایمان لائے یعنی ہم مومن ہیں۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو کہ ان کو کہہ دو لَمْ تُؤْمِنُوا تم ایمان نہیں لائے ، تم مومن نہیں۔میں اگلا حصہ پہلے لے لیتا ہوں آپ کو سمجھانے کے لئے پھر دوبارہ آ جاؤں گا۔وَ لَمَّا يَدُ خُلِ الْإِيْمَانُ فِي قُلُوبِكُمْ تمہارے دلوں میں ابھی ایمان داخل نہیں ہوا۔تمہارے دل کلیۂ ایمان سے خالی ہیں۔لَمْ تُؤْمِنُوا تم مومن نہیں ہو تمہارے دل ایمان سے کلینڈ خالی ہیں۔وَلكِن قُولُوا اسْلَمْنَا اس کے باوجود خدا کہتا ہے ہم تمہیں اجازت دیتے ہیں کہ تم اپنے آپ کو مسلمان کہہ لیا کرو۔یہ بڑی عظیم آیت ہے اپنے نتائج کے لحاظ سے یعنی مسلمان مسلمان میں فرق ، ایمان ایمان میں فرق ، کفر کفر میں فرق۔ہمارے بزرگوں نے لکھا بخاری کی حدیث میں بھی آتا ہے اور بھی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشادات میں پائی جاتی ہے یہ بات یعنی کمزور سے کمزور شخص