خطباتِ ناصر (جلد 8۔ 1979ء، 1980ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 763 of 864

خطباتِ ناصر (جلد 8۔ 1979ء، 1980ء) — Page 763

خطبات ناصر جلد ہشتم ۷۶۳ خطبه جمعه ۲۴/اکتوبر ۱۹۸۰ء اُس وقت پانچ سو سال کے بعد بھی پورا ( حساب ) نہیں نکالا کچھ فرق ہے لیکن اغلبا پانچ سو کچھ سال ہیں، پانچ سوسال کے اندھیرے کے بعد وہ جو علامت بن گیا تھا اسلام پر غلبہ کی ، وہ جو علامت بن گیا تھا ظلمتوں کے قائم ہونے کی ، وہاں خدا تعالیٰ کے پیار اور خدا تعالیٰ کے نور اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی قوت قدسیہ کی جو شمع ہے اس کی روشنی نظر آنے لگی اور یہ جو بنیادرکھی گئی اس میں کئی وہاں کے باشندے سپین کے جواحمدی ہو چکے ہیں وہ شامل ہوئے یعنی یہ نہیں کہ صرف باہر والے بلکہ کئی خاندان احمدی ہو چکے ہیں اور انشاء اللہ ہم امید رکھتے ہیں کہ یہ جس طرح اور جگہ ہوا یہاں بھی وہ بڑھتے چلے جائیں گے۔ایک تو خدا تعالیٰ کی حمد ہر وقت کرو۔میں نے چند سال ہوئے عزم اور حمد کا آپ کو ایک ماٹو دیا تھا یہ اس کی وہی ان فولڈ (Un fold) ہو رہا ہے اور دوسرے یہ عزم کریں، دوسرے یہ عزم کریں ، عزم کریں کہ خدا تعالیٰ نے اپنی رحمتوں سے نواز کر ہمیں محبت کے جس مقام پر کھڑا کیا ہے ہمیں کبھی ، ہماری نسلوں کو کبھی وہاں سے گرنے نہ دے اور قیامت تک اسلام کی صحیح اور حسین اور منور شکل دنیا میں قائم رکھنے والے، قائم کرنے والے ہمیں بنائے۔اس کے لئے بڑی ذمہ داریاں ہیں بڑوں پہ بھی اور چھوٹے بچوں پر بھی ایک نسل نے سکھانا ہے دوسری نسل نے سیکھنا ہے اور اسی طرح ہوتا چلے جانا ہے جب تک کہ ساری دنیا اتنی کثرت کے ساتھ کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی زبان میں جو اسلام سے باہر رہ جائیں ان کی حیثیت چوہڑے چماروں کی طرح یا ان سے بھی بدتر ہوگی لیکن یہ کہ آپ بھی چوہڑے چماروں سے بدتر ہو جائیں جیسا سپین میں ہوا۔خدا نہ کرے کہ وہ ایسا سورج چڑھے کبھی ہم پر اور ہم خدا تعالیٰ کی نگاہ میں جو عزت ہمیں حاصل ہوئی ہے اس کی نگاہ سے ہم گر جائیں اور دور ہو جائیں اور اس کے قہر کے نیچے آجائیں اور یہ نعرہ بلند ہو اس کے حکم سے اس کے فرشتوں کا کہ اے فُجار ، فُسّاق کو ، فاسقین کو ، اسلام پر عمل نہ کرنے والوں کو قتل کرو۔یہ بھی ہوا ہے ہماری تاریخ میں۔تفصیل میں میں اس وقت نہیں جاسکتا۔بہر حال دو ذمہ داریاں ہیں۔خدا کا شکر ادا کریں اور انتہائی کوشش، انتہائی کوشش جو آخری اونس (Ounce ) ذرہ ہے آپ کی طاقت کا وہ اسلام کے غلبہ کے لئے لگا دیں اور بالکل نہ دھیان دیں ان آوازوں کی طرف جو آپ کو ناٹ مسلم ( Not Muslim) قرار دیتی ہیں۔کیونکہ