خطباتِ ناصر (جلد 8۔ 1979ء، 1980ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 737 of 864

خطباتِ ناصر (جلد 8۔ 1979ء، 1980ء) — Page 737

خطبات ناصر جلد ہشتم ۷۳۷ خطبه جمعه ۱۲ ر ستمبر ۱۹۸۰ء ضروری ہے کہ ہم مغربی تہذیب سے بکلی کنارہ کش رہتے ہوئے اسلام پر عمل پیرا ہوں خطبہ جمعہ فرموده ۱۲ رستمبر ۱۹۸۰ء بمقام والنٹ کریک ، سان فرانسسکو (امریکہ ) تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے اولاً تو اس امر پر روشنی ڈالی کہ ہم احمدیوں کا مذہب صرف اور صرف اسلام ہے خالص حقیقی ، اصل اسلام اور حمد اللہ تعالیٰ ہم سچے اور حقیقی مسلمان ہیں۔بعد ازاں حضور نے واضح فرمایا کہ احمدیت ہمارے کندھوں پر عظیم ذمہ داری ڈالتی ہے اور اس ذمہ داری کو کماحقہ ادا کرنا ہمارا ایک اہم بنیادی فرض ہے۔حضور نے اس عظیم ذمہ داری کی وضاحت کرتے ہوئے فرمایا۔احمدیت ہم سے مطالبہ کرتی ہے کہ ہم جملہ احکام قرآنی پر عمل پیرا ہو کر اسلام کے مطابق زندگی گزار ہیں اور دنیا کے سامنے اپنی زندگیوں میں اسلام کا عملی نمونہ پیش کریں۔فرمایا اسلام پر ایمان لانے اور مسلمان ہونے کا زبانی دعویٰ محض بے معنی ہے۔خدا تعالیٰ کی نگاہ میں زبانی دعوے کی کوئی قیمت نہیں۔اصل اہمیت اپنے عمل سے مسلمان ہونے کا ثبوت فراہم کرنے کو حاصل ہے چاہیے کہ اسلام ہی ہماری روح اور ہماری زندگی ہو۔فرمایا:۔اس لئے بھی ضروری ہے کہ جب تک ہم مغربی قوموں کے سامنے اسلام کا عملی نمونہ پیش نہیں