خطباتِ ناصر (جلد 8۔ 1979ء، 1980ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 733 of 864

خطباتِ ناصر (جلد 8۔ 1979ء، 1980ء) — Page 733

خطبات ناصر جلد ہشتم ۷۳۳ خطبه جمعه ۵ ستمبر ۱۹۸۰ء اپنی نسلوں کو لعنت خداوندی سے بچانے کی فکر کریں خطبه جمعه فرموده ۵ رستمبر ۱۹۸۰ء بمقام ٹورانٹو ( کینیڈا) حضور نے خطبہ جمعہ کے و آغاز میں فرمایا مجھے قریباً چار سال بعد یہاں آنے کا اتفاق ہوا ہے اور جو بات میں نے شدت سے محسوس کی ہے وہ یہ ہے کہ یہاں کی جماعت میں اخلاص تو ہے لیکن تربیت کا فقدان ہے۔یہ امر میرے لئے تکلیف کا موجب ہوا ہے۔جب میں ۱۹۷۶ء میں پہلی بار یہاں آیا تھا تو میرا خیال تھا کہ چونکہ آپ کے ہاں کوئی مربی نہیں ہے اس لئے خاطر خواہ تربیت نہیں ہو سکی۔اس کے بعد مربی بھجوایا گیا۔میں نے محسوس کیا ہے کہ چار سال گزرنے اور مرتی موجود ہونے کے باوجو دتربیت میں کوئی فرق نہیں پڑا ہے۔اس ضمن میں حضور نے مزید فرمایا کہ تربیت کے لئے ضروری ہے کہ ہر احمدی سوچے اور غور کرے نیز جانے اور پہچانے کہ وہ ہے کون۔جب تک ہر احمدی کو اس عظیم مقصد کا احساس نہیں ہوتا جس کی خاطر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ایک عظیم روحانی فرزند کے طور پر مبعوث کیا گیا ہے اس وقت تک اس میں تربیت کی اہمیت کا احساس اجاگر نہیں ہوسکتا۔اس کے بعد حضور نے اس امر کو واضح کر کے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو تمام بنی نوع انسان کے لئے رحمت بنا کر بھیجا گیا ہے اور روئے زمین کے ہر انسان کا آپ کے