خطباتِ ناصر (جلد 8۔ 1979ء، 1980ء) — Page 694
خطبات ناصر جلد هشتم ۶۹۴ خطبہ جمعہ ۴ جولائی ۱۹۸۰ء اس طرح وہ قرآن کے حسن سے حسن لے کر اور اس کے نور سے نور حاصل کر کے اسلام کو ساری دنیا میں غالب کرنے کی آسمانی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے اور اس بات کو سمجھ لے کہ اسلام کا موعودہ غلبہ ایٹم بم وغیرہ کے ذریعہ نہیں بلکہ علمی تفوق کی بنا پر ظاہر ہوگا۔حضور نے آخر میں واضح فرما یا کہ تعلیمی منصوبہ صد سالہ احمد یہ جو بلی کے منصوبہ کا ایک حصہ ہے اور غلبہ اسلام کی آسمانی مہم سے اس کا گہرا تعلق ہے۔ہر علم کی بنیاد قرآن میں موجود ہے۔کوئی دنیوی علم ایسا نہیں جس کا اصولی اور بنیادی طور پر قرآن میں ذکر نہ ہو۔اس لئے دنیوی علوم کی تحصیل قرآن کے خلاف نہیں بلکہ اس کے عین مطابق ہے بلکہ قرآن کو سمجھنے اور اس سے ہر شعبہ زندگی میں رہنمائی حاصل کرنے کے لئے ان علوم کو حاصل کرنا بھی ضروری ہے۔اور یہی اس منصوبہ کا اصل مقصد ہے۔حضور نے اس امر کا اظہار فرمایا کہ حضور پاکستان کی جماعتوں میں اس منصوبے کو پورے طور پر نافذ کرنے کے بعد دو تین سال میں دنیا بھر کی احمدی جماعتوں میں اسے نافذ کر دیں گے۔حضور نے فرمایا دعا کریں کہ علمی ترقی کا یہ عظیم منصوبہ جو خدا تعالیٰ کی معرفت حاصل کرنے اور قرآنی علوم کے اسرار کو سمجھنے کی اہلیت پیدا کرنے کی غرض سے جاری کیا گیا ہے ہر پہلو سے کامیاب ہو اور اس کے اعلیٰ سے اعلیٰ نتائج ظاہر ہوں۔اللہ تعالیٰ آپ سب کو اس کام میں میرے ساتھ تعاون کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔谢谢谢 ( دوره مغرب صفحه ۲۲ تا ۲۸)