خطباتِ ناصر (جلد 8۔ 1979ء، 1980ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 638 of 864

خطباتِ ناصر (جلد 8۔ 1979ء، 1980ء) — Page 638

خطبات ناصر جلد هشتم ۶۳۸ خطبہ جمعہ ۷ / مارچ ۱۹۸۰ء ہوئے مولوی نورالدین صاحب اور وہ ان کے بیٹے نہیں تھے اور مولوی نورالدین صاحب کے بعد ہوئے مرزا بشیر الدین محمود احمد صاحب اور وہ مولوی نورالدین صاحب کے بیٹے نہیں تھے۔تو سوال تو اس نے ویسے ہی کیا تھا اس میں معقولیت نہیں تھی لیکن یہ شخص جس نے جا کر سمجھایا یہ اپنے دستخط بھی نہیں کر سکتا تھا۔تو یہ تو صحیح ہے کہ وہ ذہین تھے۔وہ لوگ حضرت صاحب کے آ کے خطبے سنا کرتے تھے۔Literacy اور چیز ہے اور علم اور چیز ہے۔تو Literate تو ہو ہی جاتے ہیں۔کئی دسویں پاس ہیں۔علم ان کو چھو کے بھی نہیں گزرا لیکن میٹرک پاس ہیں۔تو جو بعض Literate ہیں وہ پڑھ لیتے ہیں لکھ لیتے ہیں لیکن علم سے کوئی پیار نہیں۔سو ہر احمدی کو ہم خالی Literate نہیں بلکہ عالم بنانا چاہتے ہیں اور اس کے لئے Literate ہونا بھی ضروری ہے۔قرآن کریم کی گہرائیوں میں اگر ہم نے اس کو لے کے جانا ہے تو اس کو کم از کم میٹرک تک کی تو تعلیم ہونی چاہیے۔پھر جو اس میں ہوشیار ہیں انشاء اللہ وہ آگے جائیں گے۔اللہ تعالیٰ جماعت احمدیہ کو علم کے میدان میں اتنی برکتوں سے بھر دے کہ جو بہت آگے نکلے ہوئے ہیں ان کے لئے بھی حیرانی کا باعث بن جائے۔روزنامه الفضل ربوه ۱۷ را پریل ۱۹۸۰ء صفحه ۱ تا ۷ )