خطباتِ ناصر (جلد 8۔ 1979ء، 1980ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 637 of 864

خطباتِ ناصر (جلد 8۔ 1979ء، 1980ء) — Page 637

خطبات ناصر جلد هشتم ۶۳۷ خطبہ جمعہ کے ر مارچ ۱۹۸۰ء ہو گئے جن پر میں تجربہ کر رہا ہوں۔تو میں نے کہا آپ کو کہ آپ مجھ سے (دل میں ، اونچی آواز سے نہیں ) یہ عہد کریں کہ آپ جو بچے طالب علم ہیں وہ مجھ سے وعدہ پورا کریں گے۔مجھے ضرور خط لکھیں گے۔اور جو ماں باپ ہیں وہ یہ وعدہ کریں کہ ان کے بچے ضرور لکھیں۔نمبر ۲ اور جو جماعتیں ہیں وہ یہ وعدہ کریں کہ مجھے جو بچے خط لکھیں گے ان کی فہرست مجھے بھجوائیں گے۔یہ میں خاص وجہ سے کہ رہا ہوں کیونکہ ہمارے ہاں ڈاک کا انتظام بھی ناقص ہے۔ہوسکتا ہے کہ سوخط لکھے جائیں اور مجھے پچاس ملیں اور پندرہ خط غائب ہو جا ئیں۔تو وہ فہرستیں مجھے بھجوانے کا بھی انتظام ہوتا کہ اگر کوئی خط غائب ہو جائے تو ہمارے علم میں آجائے۔یہ جو سکیم ہے یہ دراصل جو پہلا مضمون کا حصہ تھا اس سکیم سے چکر کھا کے جاملتی ہے۔کیونکہ اگر ہم نے قرآن کریم سکھانا ہے تو دسویں تک تعلیم ہونی چاہیے ہمارے ہر بچے کی ، جو پڑھنا ہی نہیں جانتا وہ بھی اگر ذہین ہے تو قرآن کریم کا علم حاصل کر سکتا ہے۔ایک دفعہ (بڑی دیر کی بات ہے میں بچہ تھا ) ہمارے لاہور سے فورتھ ائیر کے ایک طالب علم اپنے ساتھ ایک غیر احمدی دوست کو بھی قادیان جلسہ پر لے آئے وہ آپس میں مدرسہ احمدیہ میں بحث کر رہے تھے ، اس زمانہ میں تو تعداد کہیں کم تھی چھوٹے چھوٹے کمروں میں جماعتیں ٹھہرتی تھیں وہاں وہ ٹھہرے ہوئے تھے۔آپس میں بحث کر رہے تھے۔ہمارے احمدی فورتھ ائیر کے طالب علم کو جواب نہیں آیا اس کا ، وہ کہنے لگا میں تو مولوی نہیں ہوں میں ہنے مولوی نوں لے آناں۔خیر وہ ساتھ والے کمرے میں گیا وہاں ایک شخص سفید پوش پگڑی اس نے پہنی ہوئی ، داڑھی اس نے رکھی ہوئی ، بڑا خوبصورت اس کا چہرہ ،شکل اس نے دیکھی اس نے سمجھا یہ مولوی صاحب ہی ہوں گے تو وہ اس کو جا کے کہنے لگا کہ اس طرح میرا دوست میرے ساتھ آیا فورتھ ائیر کا اور ہم باتیں کر رہے تھے۔ایک بات مجھے سمجھ نہیں آئی۔تو آپ آ کے بتا دیں اس شخص نے کہا چلو میں بتا دیتا ہوں۔وہ ساتھ ہولیا۔وہ یہ سوال کر رہا تھا کہ (سوال صحیح یا غلط وہ میں چھوڑتا ہوں۔اس وقت اس کے متعلق کہنے کا وقت نہیں ) حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا بیٹا خلیفہ نہیں ہونا چاہیے اور پھر یہ آگے بیٹوں میں نہیں جانی چاہیے۔وہ کہنے لگا یہ کون سا مشکل سوال ڈال دیا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے خلیفہ