خطباتِ ناصر (جلد 8۔ 1979ء، 1980ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 622 of 864

خطباتِ ناصر (جلد 8۔ 1979ء، 1980ء) — Page 622

خطبات ناصر جلد هشتم ۶۲۲ خطبه جمعه ۲۹ فروری ۱۹۸۰ء آپ کو کچھ نہ سمجھو، ہر معاملہ میں خدا تعالیٰ کی پناہ میں آؤ، اسے اپنی ڈھال بناؤ۔یہ بدیوں سے بچنے کا حکم ہے زیادہ تر زور اس میں ہے وَاتَّقُوا اللهَ وَاعْلَمُوا أَنَّ اللَّهَ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيمٌ که اگر دوری کی راہوں کو اختیار کرو گے ، قہر کے جلوے تمہارے اوپر نازل ہوں گے اور دوسری آیت میں یہ کہا وَ سَتَلُوا اللهَ مِنْ فَضْلِهِ إِنَّ اللهَ كَانَ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيمًا خدائے علیم نے یہ ساری کائنات تمہارے لئے پیدا کر دی۔تمہیں ساری طاقتیں دے دیں کہ تم ان سے خدمت لے سکولیکن جس طرح ان کی نشوونما میں ہر ہر فیض خدا تعالیٰ کے حکم اور اذن کے بغیر نہیں ہوتی۔اسی طرح ان سے استفادہ کرنا بھی خدا تعالیٰ کے فضل اور رحمت کے بغیر ممکن نہیں۔اس لئے وَسُتَلُوا اللَّهَ مِنْ فَضْلِهِ إِنَّ اللَّهَ كَانَ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيمًا خدا تعالیٰ سے اس کے فضل کے طالب ہو۔دعائیں کرو، اس کی طرف جھکو، اس سے اس کا فضل اور رحمت مانگو اور اس لئے کہ اِنَّ اللهَ كَانَ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيمًا خدا تعالیٰ نے تمہارے لئے ہی ہر شے بنائی لیکن ان اشیاء سے فائدہ تم اسی وقت حاصل کر سکتے ہو۔جب فائدہ اٹھانے کی کوشش میں خدا کا فضل اور رحمت تمہارے شامل حال ہو۔اس سے مانگو تا کہ جو تمہارے لئے پیدا کیا ہے وہ تمہارے حق میں ہی ثابت ہو۔اپنی غلطی اور کوتاہی کے نتیجہ میں جس طرح زہر انسان کھا کے مرجاتا ہے حالانکہ زندگی کے قیام کے لئے اسے پیدا کیا گیا تھا۔ایک اور شکل میں اگر اسے استعمال کیا جاتا۔تو رحمتوں کے طالب بنو۔خدا سے ڈرتے ڈرتے اپنی زندگیوں کے دن گزارو اور بحیثیت جماعت اس وقت ہمیں اللہ تعالیٰ نے اسی لئے پیدا کیا ہے کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی عظمت کو دنیا کے دل میں بٹھا ئیں اور توحید کا جھنڈا یہ کوشش کریں کہ ہر گھر پر اہرانے لگے۔دعائیں کریں کہ اللہ تعالیٰ اس کی توفیق عطا کرے ہمیں۔اور جس طرح اس نے ہر شے کی ربوبیت کی اور اس کے قومی کو کمال نشو و نما تک پہنچا یا۔وہ ہماری ربوبیت کرے اور ہماری غلطیوں اور کوتاہیوں کو معاف کرتا ہوا جو مقصد ہماری پیدائش کا اس نے ہمیں بتایا بحیثیت جماعت وہ مقصد ہماری زندگیوں میں ، ہماری نسلوں کی زندگیوں میں پورا ہو اور ہوتا رہے۔آمین (از آڈیو کیسٹ)