خطباتِ ناصر (جلد 8۔ 1979ء، 1980ء) — Page 623
خطبات ناصر جلد ہشتم ۶۲۳ خطبہ جمعہ ۷ / مارچ ۱۹۸۰ء قرآن کریم کو سمجھنے کے لئے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتب کا پڑھنا ضروری ہے خطبہ جمعہ فرموده ۷ / مارچ ۱۹۸۰ء بمقام مسجد احمد یہ مارٹن روڈ۔کراچی تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔جماعت احمدیہ کراچی سے جو کرنے کی کچھ باتیں ہیں ان میں سے بعض کے متعلق اس وقت میں کچھ کہنا چاہتا ہوں۔پہلی بات یہ ہے کہ آپ کو علم ہو یا نہ ہو آپ نے بڑی فراخ دلی سے صد سالہ جو بلی کے وعدے لکھوائے تھے اور یہ وعدے ایک کروڑ پچپن لاکھ کے تھے۔۶/۱۵ سال گزر چکے اور جس نسبت سے یہ وعدے وصول ہونے چاہئیں تھے اس نسبت سے وصول نہیں ہوئے۔چونکہ یہ طوعی وعدے ہیں یہ طوعی چندہ ہے، وعدوں میں آپ نے بڑی ہمت دکھائی ادا ئیگی میں بھی اتنی ہمت دکھانی چاہیے لیکن اگر جماعت کے سر اور دماغ یہ سمجھتے ہوں کہ جب وعدوں کی فہرست بنائی گئی تھیں اس وقت کچھ غلطی ہوگئی تھی اور زیادہ لکھوا دیئے گئے تھے تو ہر وقت اس میں تصحیح ہوسکتی ہے لیکن جو وعدہ ہے وہ پورا ادا ہونا چاہیے۔میرے خیال میں وصولی کے لحاظ سے چھ سال میں ستاسٹھ لاکھ کی ادا ئیگی ہونی چاہیے تھی۔عملاً اٹھارہ لاکھ کی ہوئی ہے۔بہت زیادہ فرق ہے۔پس جو ذمہ دار افراد ہیں وہ جماعت سے مشورہ کر کے فہرستوں کو Revise کریں جو ادا ئیگی ہو سکتی ہے جس ادا ئیگی