خطباتِ ناصر (جلد 8۔ 1979ء، 1980ء) — Page 606
خطبات ناصر جلد ہشتم خطبہ جمعہ ۲۲ فروری ۱۹۸۰ء نہ دینا یہ بھی بری بات۔یہ بھی ایک شرک کا حصہ ہے۔اپنے خاندان پہ فخر کرنے لگ جانا اس کو بت بنالینا، اپنی قوم پر فخر کرنے لگ جانا ، اس کو بت بنا لینا ولا أُشْرِكُ پتے یہ ہر قسم کے بتوں کی نفی کرتا ہے یہ اعلان کہ میں خدا کا شریک نہیں بنا تا کسی کو۔صرف اس کی عبادت کرتا ہوں اور صرف اسی کی عبادت کرتا ہوں، کوئی میری زندگی میں خدا کا شریک نہیں پائے گا۔پھر فرمایا الیهِ ادْعُوا اس خدا کی طرف میں تم کو بلاتا ہوں۔اس خدا کی طرف جو اللہ ہے۔ان اعبد اللہ اللہ کہا نا۔اللہ جو قرآنِ کریم کی اصطلاح میں ، اللہ ذات ہے جس کی وہ صفات ہیں جو قرآن کریم میں بیان ہوئی ہیں۔وہ واحد ہے وہ لاشریک ہے اس جیسی اس کی کوئی مثل نہیں۔کسی صفت میں بھی کوئی اس کا مثیل نہیں۔یہ تو کہا کہ میری صفات کا رنگ اپنی صفات پہ چڑھاؤ، میرے نقشِ قدم پر چلو، جس طرح میں اپنے بندوں سے پیار کرتا ہوں تم بھی کرو، جس طرح میں ان کی زندگی کے سامان پیدا کرتا ہوں تم کوشش کرو کہ ان کی زندگی کے سامان پیدا ہوں اور خون خرابہ نہ ہو۔یہ تو کہا اور تَخَلَّقُوا بِأَخْلَاقِ اللہ اسی واسطے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ کے اخلاق کا رنگ اپنے اخلاق پہ بھی چڑھاؤ۔وہ صفات ہی ہیں ، اخلاق اللہ، اللہ تعالیٰ کی صفات ہیں جن کے اظہار سے، جن کے جلوے جو ہیں۔ان جلوؤں میں خدا تعالیٰ کے اخلاق نظر آتے ہیں ہمیں۔تو ادْعُوا إِلَيْهِ ادْعُوا صرف اللہ کی طرف میں انسانوں کو بلا رہا ہوں۔اطاعت اسی کی کرو۔اس کا شریک نہ بناؤ۔پھر فرمایا وَ اِلَیهِ مَآپ میں بھی ایسا انسان ہوں کہ جس کا رجوع اللہ کی طرف ہو تم بھی ایسا ہی کرو۔رجوع کے بہت سے معانی ہو سکتے ہیں۔ایک معنیٰ یہ ہے کہ آخری فیصلہ ہمارے اعمال کا اس نے کرنا ہے۔ایک معنے یہ ہے کہ جب بھی ضرورت پڑے تو ہمارا ذہن اور ہمارا دل اور ہمارا ہاتھ جس کی طرف بڑھتا ہے وہ خدا ہے کوئی اور ذات نہیں ، اگر ہم بھو کے ہوں تو ہم خدا کو کہتے ہیں کہ اے ہمارے پیدا کرنے والے رازق خدا ہمارے رزق کے سامان پیدا کر دے، اگر ہم بیمار ہوں اِذَا مَرِضْتُ تو ہم جانتے ہیں فَهُوَ يَشْفِينِ کہ شفا صرف اللہ تعالیٰ نے دینی ہے ادویہ نے نہیں دینی۔ہم دوائیں اس لئے استعمال نہیں کرتے کہ ہمیں یہ وہم ہے کہ دوائیں بھی خدا کی طرح شفا دینے کے قابل ہیں۔خدا کے اذن اور حکم کے بغیر ، بلکہ اس لئے دواؤں کا استعمال