خطباتِ ناصر (جلد 8۔ 1979ء، 1980ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 588 of 864

خطباتِ ناصر (جلد 8۔ 1979ء، 1980ء) — Page 588

خطبات ناصر جلد ہشتم ۵۸۸ خطبه جمعه ۱۵ رفروری ۱۹۸۰ء شروع ہونے میں جس کو میں غلبہ اسلام کی صدی کہتا ہوں۔کئی سال گزر گئے ہیں اور اب قریباً نو سال باقی رہ گئے ہیں اس صدی کے شروع ہونے میں جو میرے نزدیک اللہ تعالیٰ کی تقدیر میں غلبہ اسلام کی صدی ہے۔اس کے لئے جماعت نے فراخ دلی سے مالی وعدے کئے اس کے لئے اللہ تعالیٰ نے ہمیں ذہین نوجوان دینے شروع کئے۔بچے دینے شروع کئے جو جامعہ احمدیہ میں پڑھتے ہیں۔بڑے ذہین ہیں، مخلص ہیں، بہت اچھی وہاں نئی پودنکل رہی ہے ضرورت تھی ہمیں اس کے لئے اللہ تعالیٰ نے اس استقبال کے لئے جو ابتدائی کام تھے بہت سی سہولتیں مہیا کر دیں اور بہت سے کام شروع ہو گئے۔سویڈن میں مسجد بنانے کا پروگرام اسی منصوبہ کے ماتحت تھا۔گوٹن برگ میں ایک پہاڑی کی چوٹی پر بڑی اچھی مسجد بن گئی اور اس کے نتیجہ میں وہاں اسلام میں، احمدیت میں لوگ پہلے کی نسبت بہت زیادہ داخل ہونے شروع ہو گئے۔اس کے نتیجہ میں اس ملک میں اسلام کی نمائندگی کے بہتر سامان پیدا ہو گئے۔اسلام کے خلاف جو بغض تھا وہ بہت حد تک دور ہونا شروع ہو گیا۔اب وہ اسلام کا نام محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا نام غصہ کی بجائے احترام سے لینے لگ گئے ہیں۔ابھی کچھ ہیں ایسے شقی القلب اور بے نصیب جنہوں نے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی عظمت کو پہچانا نہیں، جنہوں نے پہچانا ہے انہوں نے بھی ابھی پوری طرح نہیں پہچانا۔اتنا پہچان گئے ہیں کہ ایک ایسی ہستی ہے جس کے متعلق جب بات کریں تو عزت و احترام سے بات کرنی چاہیے۔سکنڈے نیوین کنٹریز (Countries) میں سے ایک ملک رہ گیا تھا ناروے۔ناروے میں ڈنمارک اور سویڈن سے زیادہ جماعت ہے لیکن وہاں نہ مشن ہاؤس تھا نہ کوئی نماز پڑھنے کی جگہ تھی۔یہ بہت مہنگے ملک ہیں۔انگلستان سے بھی زیادہ یہ مہنگے ملک ہیں۔نہ پیسہ تھا کہ اتنی مہنگی کوئی عمارت خرید لی جائے جو ہمارے کام آئے ، نہ زمین مل رہی تھی۔بہر حال کوششیں جاری تھیں۔پچھلے سال اللہ تعالیٰ نے فضل کیا اور ایک بہت بڑی عمارت کافی بڑی رقم جو خدا تعالیٰ نے خود اپنے فضل سے مہیا کر دی تھی وہ خرچ کرنی پڑی اور وہاں وہ عمارت مل گئی۔نماز کے لئے جگہ بن گئی۔لائبریری کے لئے جگہ بن گئی اور بڑی خوشی کے سامان وہاں کی مقامی جماعت کے