خطباتِ ناصر (جلد 8۔ 1979ء، 1980ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 544 of 864

خطباتِ ناصر (جلد 8۔ 1979ء، 1980ء) — Page 544

خطبات ناصر جلد هشتم ۵۴۴ خطبه جمعه ۱۸ ؍ جنوری ۱۹۸۰ء طرف بھیجا ہے کہ بنی نوع انسان کو وحدانیت باری تعالیٰ کی طرف میں بلاؤں اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا جھنڈا جو ہے وہ ہر گھر پر لہرانے لگے۔اسلام کو کامل غلبہ لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدِّينِ كُلِّهِ (الصف:١٠) کے مطابق حاصل ہو جائے۔یہ دعوی ہے حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام کا اور یہ دعویٰ ہے ہم احمدیوں کا جو آپ پر ایمان لائے کہ آپ کا یہ دعوی سچا ہے۔اس لئے وہ تمام قربانیاں جو اسلام کو دنیا میں غالب کرنے کے لئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے طلب کیں وہ ہمیں پیش کرنی چاہئیں اللہ تعالیٰ کے حضور ور نہ ہم اپنے ایمان میں جھوٹے ہوں گے خدا کی نگاہ میں بھی اور جب کبھی ہم تنہائی میں اپنے گھروں میں خاموشی کے اوقات میں ہم سوچیں گے اپنے نزدیک بھی ہم جھوٹے ہوں گے۔قرآن کریم نے صرف ان لوگوں کا ذکر نہیں کیا جو سمجھتے نہیں اور ماننے سے انکار کرتے ہیں۔قرآن کریم نے گھل کے ان لوگوں کا ذکر بھی کیا ہے جو سمجھتے ہیں اور ماننے سے انکار کرتے ہیں۔اس گروہ میں پھر خود ہم بھی شامل ہو جائیں گے۔اس وقت اسلام کو غالب کرنے کے لئے جو منصو بہ اللہ تعالیٰ نے بیان کیا ہے وہ زور اور طاقت کے ساتھ اور brute force ( وحشیانہ قوت ) کے ساتھ دنیا میں اسلام کو غالب کرنے کا نہیں بلکہ محبت اور پیار کے ساتھ اور اسلامی تعلیم کی حقانیت ثابت کر کے اور آسمانی نشانات اور معجزات کے ساتھ اور یہ ثابت کر کے آج کی دنیا کو۔دنیا کے سامنے آج جو بڑا ہتھیار ہمیں دیا گیا ہے پیش کرنے کے لئے وہ یہ ہے کہ ہم دنیا کو یہ بتائیں کہ تمہاری ہر نا کامی اور تمہاری ہر ذلت اور ہلاکت کی طرف تمہارا ہر قدم جو اُٹھ رہا ہے اور گندگی کی گہرائیوں کی طرف ہر فٹ جو تم نیچے کی طرف جارہے ہو یہ اس لئے جارہے ہو کہ تمہارے عقائد اور تمہارے از مز (Isms) اور تمہارے فلسفہ اور تمہاری اخلاقیات میں کمزوریاں ہیں اور اس کا نتیجہ تم بھگت رہے ہو۔اس کے مقابلہ میں ، ہر چیز کے مقابلہ میں اسلام ایک بہتر چیز پیش کرتا ہے۔یورپ اور امریکہ اور روس اور چائنہ اور دوسرے ممالک جو د نیوی لحاظ سے ترقی یافتہ ہیں انہیں خدا تعالیٰ نے ایک حد تک دنیوی عقل تو دی ہے، مفلوج ہیں۔بعض باتوں کو وہ نہیں سمجھتے لیکن