خطباتِ ناصر (جلد 8۔ 1979ء، 1980ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 543 of 864

خطباتِ ناصر (جلد 8۔ 1979ء، 1980ء) — Page 543

خطبات ناصر جلد ہشتم ۵۴۳ خطبہ جمعہ ۱۸؍ جنوری ۱۹۸۰ء اُمت محمدیہ کو جو بشارتیں دی گئی تھیں وہ پوری ہوگئیں خطبه جمعه فرموده ۱۸ /جنوری ۱۹۸۰ء بمقام مسجد احمد یہ۔اسلام آباد تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔میں نے اس خطبہ کے لئے قرآن کریم کی چند آیات اور ان میں بیان شدہ سات ارشاداتِ باری تعالیٰ منتخب کئے تھے لیکن کوئی حکمت اللہ تعالیٰ کی نگاہ میں تھی کہ میں اپنی عینک گھر بھول آیا ہوں۔اس لئے وہ مضمون تو میں اس وقت بیان نہیں کروں گا۔اور بہت سی باتیں ہیں۔جماعت احمدیہ کا جہاں تک اسلام سے تعلق ہے اس سلسلہ میں ، ان میں سے بعض باتیں میں آپ دوستوں کے سامنے اس وقت بیان کروں گا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام و مہدی معہود علیہ السلام اس زمانہ میں مبعوث ہوئے۔ہمارے ایمان کے مطابق جنہوں نے آپ کو پہچانا قرآن کریم کی پیشن گوئیوں اور حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے جوارشادات تھے تفسیری۔قرآن کریم کی پیشگوئیوں کی تفسیر کرتے ہوئے اور بہت سی ایسی باتیں جو اللہ تعالیٰ نے آپ کو بتائیں لیکن وہ قرآن کریم کا حصہ نہیں بنائی گئیں ان کی روشنی میں جو خبریں دی گئی تھیں ان کے مطابق ایک شخص نے ہمارے ایمان کے مطابق یہ دعویٰ کیا کہ اُمت محمدیہ کو جو بشارتیں دی گئی تھیں وہ پوری ہو گئیں اور خدا نے مجھے مسیح اور مہدی بنا کر دنیا کی