خطباتِ ناصر (جلد 8۔ 1979ء، 1980ء) — Page 38
خطبات ناصر جلد هشتم ۳۸ خطبہ جمعہ ۲۶ جنوری ۱۹۷۹ء سے خدمت لینے کی صلاحیت اور طاقت دی گئی۔اگر یہ طاقت نہ ہوتی انسان کے اندر تو یہ اعلان کہ سَخَّرَ لَكُمْ مَا فِي السَّمَوَاتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ جَمِيعًا مِنْهُ (الجاثية : ۱۴) کہ بلا استثنا ہر دو جہان کی ہر چیز انسان کے لئے انسان کی خدمت کے لئے بنائی گئی ہے بے معنی ہو جاتی لیکن انسانی زندگی ، نوع انسان کی زندگی ہمیں یہ بتاتی ہے کہ انسان کو اتنی زبر دست اتنی وسیع طاقتیں دی گئی ہیں کہ ساری دنیا کی چیزوں کو اپنے احاطہ علم میں لانا اُس کے لئے ممکن ہو گیا اور ان سے خدمت لینا اُس کے لئے ممکن ہو گیا لیکن چونکہ بے شمار صفات ایک ایک چیز میں ، اس کائنات کی ایک ایک چیز میں ہیں اور یہ اشیاء بھی انفرادی طور پر بے شمار ہیں اس لئے انسانی ارتقائی زندگی میں ، نوع انسان کی جو زندگی ہے اُس میں کوئی ایسا مقام نہیں آسکتا کہ انسان یہ کہے کہ جو کچھ خدا نے پیدا کیا اس کا پورے کا پورا علم مجھے حاصل ہو گیا۔نہ انسان یہ کہہ سکتا ہے کہ جو خدا تعالیٰ نے مجھے طاقتیں دی تھیں اُن سب کا میں نے استعمال کر لیا۔انسانی طاقتوں کا بھی تدریجی استعمال ہورہا ہے اور جن اشیاء سے اور جن اشیاء کی جن صفات اور خواص سے انسان فائدہ اٹھا رہا ہے ان کا استعمال بھی آہستہ آہستہ انسان کر رہا ہے اور وہ علوم جو ہیں وہ آہستہ آہستہ انسان کے سامنے آرہے ہیں۔یہ چھپی ہوئی چیز میں ہر روز ایک رنگ میں ، دوسرے رنگ میں ، تیسرے رنگ میں، چوتھے رنگ میں انسان کے سامنے آرہی ہیں۔انسان کی اپنی طاقتیں بھی انسان کے سامنے اسی طرح بتدریج آرہی ہیں۔بڑے بڑے دماغ دنیوی لحاظ سے ایک وقت میں ایک بات کے متعلق کہتے ہیں کہ خدا کا قانون اس شکل میں کام نہیں کر رہا۔ابھی پچھلے سال یا اس سے پچھلے سال ڈاکٹر عبدالسلام صاحب ہمارے فریسیسٹ (Physicist) جو ہیں انہوں نے ایک اصولی طور پر تھیوریٹیکل ایک فارمولا بنایا کہ اس فزکس کے میدان میں یہ حقیقت ہے اور اس کے متعلق ایک بہت بڑا سائنسدان اس سے پہلے کہہ چکا تھا کہ میں نے بڑی کوشش کی اور بڑا غور کیا اور اس نتیجہ پر پہنچا ہوں کہ یہ حقیقت نہیں ہے لیکن وہ حقیقت ڈاکٹر عبدالسلام صاحب کے سامنے آگئی لیکن اس مادی دنیا میں جو خدا تعالیٰ نے پیدا کی ہے اس میں محض تھیوریز ، اصول تو نہیں چلتے۔جب تک لیبارٹریز میں وہ اصول صحیح ثابت نہ ہوں۔چنانچہ وہ اس قسم کا اہم مسئلہ ہے فزکس کا کہ دنیا میں سب سے بڑی جو لیبارٹری اس کا ٹیسٹ کرنے کے۔