خطباتِ ناصر (جلد 8۔ 1979ء، 1980ء) — Page 500
خطبات ناصر جلد هشتم ۵۰۰ خطبہ جمعہ کے ردسمبر ۱۹۷۹ء اپنی کوشش اور سعی کے قدم آگے بڑھانے چاہئیں۔اگر مسلمان ہو کے، اگر قرآن کریم کو ماننے کے بعد، اگر محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے عشق کے دعوی کے بعد، اگر توحید پر قائم ہونے کے بعد بھی اندھیرے ہیں تو سارے دعوے جھوٹے ، قرآن کریم نے کہا ہے کہ جو میرے ہو جاتے ہیں ان کے لئے ایک ایسا نور پیدا کیا جاتا ہے اور ایسا نور ان کو دیا جاتا ہے جو ان کی راہبری کرتا ہے آگے بھی اور پہلو پر بھی۔تو یہاں میں ساری جماعت کو توجہ دلا رہا ہوں کہ جو انفرادی عطیہ ہے ذہن کا یعنی ایک فرد کومل گیا۔ایک خاندان میں پیدا ہو گیا نہ اس کو ضائع کرنا ہے اور نہ جماعت کا مجموعی طور پر جو عطا خدا تعالیٰ نے دی اور بڑی دی۔دوسرے سے زیادہ دی ہے نہ اس کو ضائع کرنا ہے ناشکرے نہیں بننا۔اس کے شکر گزار بندے بنے کی کوشش کرنی ہے۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی تو فیق عطا فرمائے۔روزنامه الفضل ربوه ۱۱ / اگست ۱۹۸۲ء صفحه ۲ تا ۷ ) 谢谢谢