خطباتِ ناصر (جلد 8۔ 1979ء، 1980ء) — Page 486
خطبات ناصر جلد هشتم ۴۸۶ خطبه جمعه ۳۰ /نومبر ۱۹۷۹ء گندے زمین کے گندے حصوں میں ہمیں لوٹتے نظر آئے کیونکہ سب سے بڑا گند جو ہے اس زمین پر وہ شرک کا ہے وہ اللہ تعالیٰ کا انکار کرنے میں ہے۔تو ایک طرف وہ کہ دنیا میں خدا تعالیٰ نے ان کو ترقیات دیں لیکن دوسری طرف خدا تعالیٰ کا حکم نازل نہیں ہوا اس واسطے ج ہر خرد مند با خدا بودے والا نظارہ نہیں نظر آیا۔تو ہم احمدی قرآنِ کریم کو پڑھنے والے اپنی علمی زندگیوں میں خدا کے جلوے دیکھنے والے اس کے پیار کو حاصل کرنے والے اس مقام پر علی وجہ البصیرت کھڑے ہیں کہ ہر خیر اور بھلائی اللہ تعالیٰ کی طرف سے آتی ہے اور ذراسی بھی دوری سے ہلاکت ہی ہلاکت ہے اور خیر کا کوئی پہلو اس میں سے نہیں ہمیں مل سکتا۔اس واسطے اپنے پیدا کرنے والے خدا سے ہمیشہ ہمیشہ ہمیشہ وفا کا تعلق قائم رکھو مضبوطی سے۔اس کے دامن کو جب پکڑا ہے تو دنیا کی کوئی طاقت تم سے وہ دامن چھڑوا نہ سکے۔خدا کرے کہ ایسا ہی ہو۔(روز نامه الفضل ربوه ۲۹ ستمبر ۱۹۸۰ء صفحه ۲ تا ۷ )