خطباتِ ناصر (جلد 8۔ 1979ء، 1980ء) — Page 487
خطبات ناصر جلد ہشتم ۴۸۷ خطبہ جمعہ ۷ /دسمبر ۱۹۷۹ء ہر احمدی بچے کو سنبھالنا جماعت احمدیہ کا بنیادی فرض ہے خطبہ جمعہ فرمودہ ۷ /دسمبر ۱۹۷۹ء بمقام مسجد اقصیٰ۔ربوہ تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔کل ایک نو جوان ملاقات کے لئے آئے تھے۔مجھ سے مشورہ مانگنے لگے کہ میں ایم بی بی ایس کے آخری سال میں ہوں اور چاہتا ہوں کہ پڑھائی چھوڑ دوں اور کوئی اور کام کروں۔انہیں تو میں نے تاکید کی کہ پڑھائی نہیں چھوڑنی پہلے ڈاکٹر بنو۔پھر نوع انسانی کی خدمت کرو لیکن جس رنگ میں اس نوجوان نے مجھ سے بے تکلف یہ بات کی کہ ڈاکٹری کے آخری سال میں ہوتے ہوئے بھی پڑھائی چھوڑنے کا خیال اس کے دل میں پیدا ہوا، اس نے مجھے اس طرف متوجہ کیا کہ جماعت پر واضح کروں کہ حصول علم کی بڑی اہمیت ہے۔اگر ہم سارا ہی علم حاصل کر لیں اور ہم سے میری مراد نوع انسانی ہے پھر تو جہ کم ہو جائے تو شائد۔شائد اس کا کوئی عقلی ، اخلاقی یا شرعی جواز ہو لیکن وہ کائنات جس کی ہر شے ہماری خدمت کے لئے پیدا کی گئی اور جس کی ہر شے سے خدمت لینے کے لئے ہمیں اس کا علم حاصل کرنے کی ضرورت ہے، وہ غیر محدود پہلو خدمات کے اپنے اندر رکھتی ہے۔ہر شے غیر محدود پہلوعلم کے اپنے اندر رکھتی ہے۔مجموعی طور پر وہ تمام اشیاء جن کا گننا ہمارے لئے ممکن نہیں ، ہمارے تصور میں بھی