خطباتِ ناصر (جلد 8۔ 1979ء، 1980ء) — Page 307
خطبات ناصر جلد ہشتم خطبه جمعه ۳/اگست ۱۹۷۹ء قرآن شریف نے ایک عالم دعاؤں کا ہمارے سامنے کھول دیا ہے خطبه جمعه فرموده ۳/اگست ۱۹۷۹ء بمقام مسجد اقصیٰ۔ربوہ تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے سورۃ بقرہ کی درج ذیل آیت کی تلاوت فرمائی:۔وَ إِذَا سَأَلَكَ عِبَادِي عَنِّى فَإِنِّي قَرِيبٌ ُأجِيبُ دَعْوَةَ الدَّاعِ إِذَا دَعَانِ b فَلْيَسْتَجِيبُوا لِي وَلْيُؤْمِنُوا بِي لَعَلَّهُمْ يَرْشُدُونَ (البقرة : ۱۸۷) اس کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔پچھلا خطبہ میں نے روزوں کے متعلق دیا تھا جس میں قرآنی احکام نوجوان نسل کو سمجھانے کے لئے بتائے تھے اور یہ آیت جس سے پہلے بھی روزوں کے احکام ہیں اور بعد میں بھی میں نے اس لئے چھوڑ دی تھی کہ اگر چہ اس کا تعلق ماہ رمضان سے بھی بہت گہرا ہے لیکن ہر عبادت کے ساتھ بھی اس کا تعلق ہے۔انسان کے ہر فعل اور عمل سے بھی اس کا تعلق ہے۔اس آیت میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔اے رسول جب میرے بندے تجھ سے میرے متعلق پوچھیں تو جواب دے کہ میں ان کے پاس ہی ہوں جب دعا کرنے والا مجھے پکارے تو میں اس کی دعا کو قبول کرتا ہوں۔چاہیے کہ دعا کرنے والے بھی میرے حکم کو قبول کریں اور مجھ پر ایمان