خطباتِ ناصر (جلد 8۔ 1979ء، 1980ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 199 of 864

خطباتِ ناصر (جلد 8۔ 1979ء، 1980ء) — Page 199

خطبات ناصر جلد ہشتم ۱۹۹ 69 خطبہ جمعہ یکم جون ۱۹۷۹ء اسلام امن، محبت و اخوت اور ادا ئیگی حقوق کا مذہب ہے خطبه جمعه فرموده یکم جون ۱۹۷۹ء بمقام مسجد اقصیٰ۔ربوہ تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔اسلام سلامتی اور امن کا مذہب ہے۔اسلام محبت ، اخوت ،شفقت، ہمدردی ، خیر خواہی اور ادا ئیگی حقوق کا مذہب ہے۔اسلام نے ہر اس فساد کی جڑا کھیٹر کے پھینک دی جو انسان انسان میں بغض اور عداوت پیدا کرنے والی تھی اور جو فساد حقوق کی ادائیگی کے رستے میں روک بنتا تھا۔اسلام کے سارے احکام میں ہی اس پیار کی ، اس حسن کی جھلک ہمیں نظر آتی ہے اور حضرت محمد صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم جنہوں نے سب سے بڑھ کر اللہ تعالیٰ کی وحی پر عمل کیا اور ایک بہترین نمونہ بنی نوع انسان کے لئے بنے آپ کی زندگی کا ہر پہلو پیار کو قائم کرنے والا اور فساد کو دور کرنے والا ہمیں نظر آتا ہے۔انسان اجتماعی معاشرتی زندگی گزارتا ہے اور سینکڑوں ہزاروں باہمی تعلقات ہیں جن کے متعلق اسلامی تعلیم کے نتیجہ میں ہمیں یہ نظر آتا ہے کہ وہاں سے پیار کے اور محبت کے اور اخوت کے اور ہمدردی کے اور ادائیگی حقوق کے چشمے پھوٹے اور ان باہمی تعلقات کو جہاں ہم دیکھتے ہیں وہاں ہمیں شیطان بھی نظر آتا ہے جو فتنہ اور فساد پیدا کرتا اور جہاں سے اسلام نے امن پیدا