خطباتِ ناصر (جلد 8۔ 1979ء، 1980ء) — Page 94
خطبات ناصر جلد ہشتم ۹۴ خطبہ جمعہ ۹ / مارچ ۱۹۷۹ء أَي مُنْذِرًا وَ مُخَوَفَا لِمَنْ كَفَرَ بِكَ وَعَصَاكَ وَ الْمَعْنَى أَنَّ شَأْنُكَ بَعْدَ إِظْهَارِ صِدْقِكَ في دَعْوَى الرِّسَالَةِ بِالدَّلَائِلِ وَالْمُعْجِزَاتِ لَيْسَ إِلَّا الدَّعْوَةُ وَالْإِبْلَاغُ بِالتَّبْشِيْرِ وَالْإِنْذَارِ لَا أَن تُجْبِرَهُمْ عَلَى الْقُبُولِ وَالْإِيْمَانِ فَلَا عَلَيْكَ إِنْ أَصَرُّوا عَلَى الْكُفْرِ وَالْعِنَادِ کہتے ہیں کہ یہاں حق سے مراد دلائل اور نشانات ہیں اور بشیرا تو بشارت دینے والا ہے ان کو جو تیری پیروی کریں اور نذیرا اور تو ڈراتا ہے انہیں جو تیرا انکار کریں، تیری نافرمانی کریں۔اس کا مطلب یہ ہوا کہ دلائل اور معجزات کے ذریعہ تیرے دعوائی رسالت کی سچائی کے اظہار کے بعد تیرا کام یہی ہے کہ تو اس حق کی طرف دعوت دے اور اسے لوگوں تک پہنچا دے خواہ خوشخبری دے کر یا ڈرا کر۔تیرا یہ کام نہیں کہ تو ان کو حق کے قبول کرنے یا اس پر ایمان لانے کے لئے مجبور کرے اور تیرے پر کوئی الزام نہیں کہ دلائل اور معجزات کے بعد انہوں نے کفر اور مخالفت پر اصرار کیوں کیا۔تیرا کام پہنچانا تھا تو نے پہنچا دیا اور لا تُسْتَلُ عَنْ أَصْحَب الْجَحِيمِ تیرا کام پہنچانا تھا پہنچا دیا اور یہ باز پرس نہیں ہوگی کہ کیوں وہ ایمان نہیں لائے۔ایک تفسیر ہے تفسیر المنار الامام الشیخ محمد عبدہ لیکچر دیا کرتے تھے ان کے ایک شاگرد ہیں سید رشید رضا صاحب انہوں نے ان کے جو لیکچر تھے یعنی قرآن کریم کے درس ان کو اکٹھے کر کے شائع کئے ہیں۔وہ لکھتے ہیں کہ اس آیت کے معنے یہ ہیں کہ إِنَّا اَرْسَلْنَكَ بِالْعَقَائِدِ الْحَقِّ الْمُطَابِقَةِ لِلْوَاقِعِ وَالشَّرَائِعِ الصَّحِيحَةِ الْمُوْصِلَةِ إلى سَعَادَةِ الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ - بَشِيرًا لِمَنْ يَتَّبِعُ الْحَقِّ بِالسَّعَادَتَيْنِ ( یعنی سعادت دنیا اور آخرت) وَ نَذِيرً ا لِمَنْ لَا يَأْخُذُ بِهِ بِشَقَاءِ الدُّنْيَا وَ خِزْيِ الْأُخِرَةِ ۖ وَلَا تُسْئَلُ عَنْ أَصْحَابِ الْجَحِيمِ أَى فَلَا يَضُرُّكَ تَكْذِيبُ الْمُكَذِّبِينَ الَّذِينَ يُسَاقُوْنَ بِجُحُوْدِهِمْ إِلَى الْجَحِيمِ لِأَنَّكَ لَمْ تُبْعَثْ مُنْزِمًا لَّهُمْ وَلَا جَبَّارًا عَلَيْهِمْ فَيُعَدُّ عَدُمُ إِيْمَانِهِمْ تَقْصِيرًا مِنْكَ تُسْأَلُ عَنْهُ بَلْ بُعِثْتَ مُعَلِّمَا وَ هَادِيًا بِالْبَيَانِ وَ الدَّعْوَةِ وَحُسْنِ الْأسْوَةِ لَا هَادِيًا بِالْفِعْلِ وَلَا مُنْزِمًا بِالْقُوَّةِ - لَيْسَ عَلَيْكَ هُدُهُمْ وَلَكِنَّ اللَّهَ يَهْدِى مَنْ يَشَاءُ۔یہ کہتے ہیں کہ اس کے معنے یہ ہیں کہ اے محمد (صلی اللہ علیہ وسلم ) ہم نے تجھے 19