خطباتِ ناصر (جلد 8۔ 1979ء، 1980ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 68 of 864

خطباتِ ناصر (جلد 8۔ 1979ء، 1980ء) — Page 68

خطبات ناصر جلد ہشتم ۶۸ خطبہ جمعہ ۹ فروری ۱۹۷۹ء کی فوج روحانی کے بچے خادم بنائے اور سپاہی بنائے روحانی فوج کے۔دوسری فوجوں سے تو ہمارا کوئی تعلق نہیں اور خدا کرے کہ جیسا کہ کہا گیا اور بشارتیں دی گئیں جلد وہ زمانہ آئے کہ نوع انسانی اپنی ظلمات سے نکل کر باہر آئے اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے نور کے ٹھنڈے سایہ تلے اپنی زندگی کے دن گزارنے لگے۔از رجسٹر خطبات ناصر غیر مطبوعہ )