خطباتِ ناصر (جلد 8۔ 1979ء، 1980ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 755 of 864

خطباتِ ناصر (جلد 8۔ 1979ء، 1980ء) — Page 755

خطبات ناصر جلد هشتم ۷۵۵ خطبه جمعه ۲۴/اکتوبر ۱۹۸۰ء ہوئیں۔'Christian fighting against the Christian ، عیسائی ، عیسائی سے لڑ رہا تھا۔پر ہم نے کبھی نہیں سوچا کہ عیسائیت کو جوش دیں کہ یہ سب عیسائیت کی خرابی ہے کہ یہ آپس میں لڑ پڑے۔عیسائی تھے وہ عیسائی پولیٹیکل لیڈر تھے۔ان کے اپنے پلیٹ فارم تھے وہ آپس میں لڑے۔ملینز اینڈ ملینز (Millions and Millions) آدمی مارے گئے ، زخمی ہوئے مگر ہم نے عیسائیت پر الزام نہیں لگایا۔اگر مسلمان دولڑ پڑیں تو تم اسلام کو کیوں بد نام کرنے لگ جاتے ہو۔تم میں کوئی سمجھ ہونی چاہیے۔بہر حال سمجھانے کی کوشش کی۔پھر نائیجیر یا اور غانا۔بڑا افسوس ہے دوسرے ملکوں میں نہیں جاسکا۔ان دونوں ملکوں میں انقلاب عظیم بپا ہو چکا ہے۔شکلیں مختلف ہیں۔نائیجیریا کی جماعت اللہ تعالیٰ کے فضل سے بہت بڑھ چکی ہے لیکن جو انقلاب جس کو میں کہتا ہوں وہ تعداد کی زیادتی نہیں بلکہ ذہنی انقلاب ہے۔وہ ریاستیں اکیس ریاستیں یا انیس ریاستیں ہیں غالباً اس وقت نائیجیریا کی صوبے جس کو کہا جاتا ہے یا امریکہ ریاستیں کہتا ہے ہم صوبے کہتے ہیں۔بعض ایسے صوبے تھے ۱۹۷۰ء میں جب میں پہلی دفعہ وہاں گیا ہوں کہ اُس صوبے میں اگر کوئی احمدی سیر کرتے ہوئے بھی چلا جاتا تھا تو ان کی آنکھوں میں خون اتر آتا تھا۔اتنا سخت تعصب تھا اور اتنی سخت مخالفت تھی اور اب یہ حال ہے کہ ہمارے پیچھے پڑے ہوئے ہیں کہ اور سکول کھولیں اور ہسپتال کھولیں اور بڑے دلائل دے کر۔بڑا مزہ آیا وہ دلائل سن کے بھی۔لیکن اس وقت تفصیل میں جانے کا وقت نہیں لیکن یہ انقلاب عظیم ذہنی طور پر ہو گیا۔باقی تعدا د اتنی بڑھ گئی ہے کہ الا رو ( Eloro) ایک اتنی میل جگہ ہے لیگوس سے ، وہاں ایک ہی جمعہ پانچ دنوں میں تھا وہ انہوں نے کہا تھا وہاں پڑھنا ہے۔چار مساجد پہلے بن چکی ہیں۔وہ غریب سی جماعت اور اب جامع مسجد بنائی تھی جس کے افتتاح کے لئے انہوں نے مجھے کہا تھا کہ یہاں جمعہ پڑھیں آکے۔وہاں چلا گیا۔ہزاروں احمدی مردوزن وہاں جمع تھے۔انہوں نے ایک وین (Vain) بنائی ہوئی ہے اپنے خرچ پر اور چار پانچ سکوٹر لئے ہوئے ہیں اپنے خرچ پر اور جو دن فارغ ہوتا ہے وہ سب سے زیادہ مصروف ہوتا ہے ان کے لئے۔باہر نکل جاتے ہیں اور تبلیغ کرتے ہیں اور چودہ جماعتیں الا رو کے ماحول میں پیدا کر چکے ہیں۔یہ وہ علاقہ ہے جس کے