خطباتِ ناصر (جلد 8۔ 1979ء، 1980ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 55 of 864

خطباتِ ناصر (جلد 8۔ 1979ء، 1980ء) — Page 55

خطبات ناصر جلد ہشتم ۵۵ خطبہ جمعہ ۹ فروری ۱۹۷۹ء نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم صفات باری تعالیٰ کے مظہر تھے خطبه جمعه فرموده ۹ فروری ۱۹۷۹ء بمقام مسجد اقصیٰ۔ربوہ تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کے اوصاف کے جلوے زمان و مکان پر اس کثرت سے پھیلے ہوئے ہیں کہ ان کا شمار نہیں اور انہیں گننا اور حد بست میں لا نا کسی زمانہ میں کسی مکان میں کسی انسان کی طاقت میں نہیں ہے۔ہم بعض تفاصیل مثال کے طور پر بیان کیا کرتے ہیں حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت کے ذکر میں اور بعض بنیادی باتیں ، بنیادی اوصاف کا ذکر کرتے ہیں جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا ذکر کر رہے ہوں ہم۔اس وقت میں چند بنیادی اوصاف کا ذکر کروں گا۔جب ہم آپ کے وجود پر غور کرتے ہیں تو ہمیں یہ معرفت عطا ہوتی ہے خدا تعالیٰ کی طرف سے کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم تمام رسولوں سے افضل ہیں آپ افضل الرسل ہیں۔قرآن کریم میں رسالت کے سلسلہ میں تو یہ آیا لا نُفَرِّقُ بَيْنَ أَحَدٍ مِنْ رُسُلِهِ (البقرة : ۲۸۶) ہر رسول پر ایمان لانا ضروری ہے اور رسول رسول میں ایمان لانے کا جہاں تک تعلق ہے کوئی فرق نہیں لیکن یہ بھی فرمایا۔وَ رَبُّكَ اَعْلَمُ بِمَنْ فِي السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ ( بنی اسراءیل:۵۶ ) زمین و آسمان میں