خطباتِ ناصر (جلد 8۔ 1979ء، 1980ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 684 of 864

خطباتِ ناصر (جلد 8۔ 1979ء، 1980ء) — Page 684

خطبات ناصر جلد ہشتم ۶۸۴ خطبه جمعه ۱۳ / جون ۱۹۸۰ء مجھے خیال آیا کہ ڈاک سے ایک کمرہ بھر گیا ہے، کچھ تو نکالنی چاہیے تو بیماری میں ہی میں دورا تیں دو بجے تک اور ایک رات اڑھائی بجے تک ڈاک دیکھتا رہا اور کچھ حصہ ڈاک کا نکال دیا۔کچھ مجھے تسلی ہوئی۔پھر جب کچھ افاقہ ہوا تو اپنا پورا زور لگا کے اسلام آباد میں ہی ساری ڈاک نکال دی تھی لیکن ان تین دنوں کی ڈاک میں نے نہیں دیکھی۔منگل ، بدھ اور جمعرات۔انشاء اللہ تعالیٰ مجھے امید ہے کہ کل یا پرسوں دو دن میں وہ ساری دیکھ لوں گا پھر کوئی میرے ذمہ قرض نہیں رہے گا جماعت کا کیونکہ دعاؤں کے خطوط ہیں، معاملات ہیں، تکالیف بعض ایسی ہوتی ہیں جو فوری دور کرنی ہوتی ہیں۔تو میری بیماری مجھے قصور وار ٹھہراتی ہے۔میں اپنے رب سے امید رکھتا ہوں کہ جو بیماری کی وجہ سے کمزوری ہوتی ہے اس پر وہ مجھے گرفت نہیں کرے گا لیکن مجھے یہ تکلیف ہوتی ہے سوچ کے کہ جن دوستوں کی تکالیف کو میں صحت کی صورت میں دور کر سکتا تھا وہ میں دور نہیں کر سکا تو بہت دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ میری بیماری کو کلیۂ دور کر دے اور مجھے پوری طاقت عطا کرے۔جیسا کہ اب تک وہ کرتا رہا ہے، کرتا ہے، آئندہ بھی جب تک زندگی ہے میں اس رب کریم سے امید رکھتا ہوں کہ وہ ایسا کرے گا کہ مجھے طاقت دے اور سارے ہی کام روز کے روز ہو جائیں۔میں روز کے کام قریباً روز ہی نمٹانے کا عادی ہوں۔عام طور پر میں رات کو بارہ بجے سے پہلے کبھی نہیں سویا۔ایک بجے کے بعد بہت دفعہ سویا ہوں تو اوسطاً ساڑھے بارہ اور ایک بجے میں سوتا ہوں۔گرمیوں میں بھی پھر صبح نماز کے لئے اٹھتا ہوں۔بعض دفعہ اتنا ضعف ہوتا ہے کہ میں مسجد میں نہیں آسکتا لیکن نماز پڑھتا ہوں اپنے وقت پر۔دوسری بات میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ کی توفیق سے انشاء اللہ تعالیٰ میرا ارادہ امسال باہر دورہ پر جانے کا ہے۔بہت سے ملکوں میں جانا ہے۔اس کے متعلق زیادہ تفصیل سے انشاء اللہ تعالیٰ اللہ نے توفیق دی تو اگلے جمعہ میں بات کروں گا۔خلیفہ وقت حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی جماعت میں ساری دنیا کے احمدیوں کا خلیفہ ہے۔اب اکثر اوقات میں یہاں رہتا ہوں مرکز میں لیکن افریقہ میں جو احمدی ہیں وہ بھی اور امریکہ میں جو احمدی ہیں وہ بھی ، شمالی امریکہ میں اور جس میں یونائیٹڈ سٹیٹس آف امریکہ اور کینیڈا شامل ہے اور جنوبی امریکہ میں جو ہیں وہ بھی اور