خطباتِ ناصر (جلد 8۔ 1979ء، 1980ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 681 of 864

خطباتِ ناصر (جلد 8۔ 1979ء، 1980ء) — Page 681

خطبات ناصر جلد ہشتم ΥΛΙ خطبه جمعه ۱۳ / جون ۱۹۸۰ء ایک دوسرے سے نہ لڑو اور اپنے حقوق چھوڑ دو خطبه جمعه فرموده ۱۳ رجون ۱۹۸۰ء بمقام مسجد اقصیٰ۔ربوہ تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔بیماری کی وجہ سے ایک لمبے عرصہ کے بعد میں خطبہ کے لئے یہاں آیا ہوں۔مجھے بیماری کا حملہ ۲۵ اور ٢۶ / مارچ کی درمیانی شب کو ہوا۔جب میں سو یا تو چنگا بھلا تھا جب میں اٹھا تو شدید بیمار تھا۔گردہ پر حملہ ہوا انفیکشن کا اور اس کے ساتھ Rigour اندرونی طور پر Shivering جس نے جسم کو جھنجوڑ کر رکھ دیا۔اور بخار اتنا تو نہیں ہوا جو ۷۵ ء میں ہوا تھا گردہ کی تکلیف سے ،لیکن ۱۰۲ سے اوپر ہو گیا۔انسان بڑا عاجز ہے۔دعوے تو بہت کرتا ہے لیکن ہے عاجز کلچر کروا کے پستہ لینے کے لئے کہ یہ کون سے کیڑے ہیں بیماری کے، اور کون سی دوا مؤثر ہے ان پر ، تین جگہ ٹیسٹ کروایا گیا۔فیصل آباد جہاں کی لیبارٹری بہت اچھی ہے اور غالباً غیر ملکی تعلیم یافتہ ڈاکٹر وہاں کام کر رہے ہیں۔لاہور بہت اچھی لیبارٹری اور بہت اچھی لیبارٹری میں اسلام آباد۔تینوں جگہ کا نتیجہ مختلف تھا۔فیصل آباد نے ایک قسم کا کیڑا بتایا۔لاہور نے ایک دوسری قسم کا کیڑا بتایا اور دوسری دوا بتائی اور اسلام آباد نے ایک تیسری قسم کا کیڑا بتا یا۔بیماری کا اور ایک تیسری قسم کی دوائیں بتا ئیں۔وہاں احمدی ڈاکٹر ا چھے زیرک ہیں اللہ تعالیٰ ان کی عمر میں اور کام میں برکت ڈالے اور