خطباتِ ناصر (جلد 8۔ 1979ء، 1980ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 677 of 864

خطباتِ ناصر (جلد 8۔ 1979ء، 1980ء) — Page 677

خطبات ناصر جلد ہشتم ۶۷۷ خطبہ جمعہ ۶ / جون ۱۹۸۰ء شریعت پر عمل پیرا ہوں اور اللہ کی طرف بار بار رجوع کریں خطبه جمعه فرموده ۶ / جون ۱۹۸۰ء بمقام مسجد احمد یہ۔اسلام آباد تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔ابھی طبیعت خراب چلی جارہی ہے۔شکر کا نظام جو درہم برہم ہوا تھا وہ بھی ٹھیک نہیں ہورہا۔انفیکشن بھی ہے اور گرمی بھی ہے۔گرمی میری بیماری ہے اس میں بھی شوگر کا نظام درہم برہم ہو جاتا ہے۔آج تو یہ کیفیت تھی کہ ساڑھے بارہ ، پونے ایک بجے تک میں نے یہ فیصلہ نہیں کیا تھا کہ جمعہ کے لئے آؤں گا یا نہیں کیونکہ صبح پہلے بلڈ پریشر نچلا بہت گر گیا پھر وہ ٹھیک ہوا تو اوپر والا بہت بڑھ گیا۔اس سے طبیعت میں گھبراہٹ پیدا ہوتی ہے۔دوست دعا کریں اللہ تعالیٰ جلد شفا دے۔سامنے ایک لمبا سفر بھی ہے خدا کے دین کے لئے، بنی نوع انسان کی ہمدردی میں۔اللہ تعالیٰ اس کی ذمہ داریاں نباہنے کی بھی توفیق عطا کرے۔بندے کا اپنے پیدا کرنے والے رب سے ایک ایسا رشتہ ہے جسے اکثر لوگ بھول جاتے ہیں۔جو یا درکھتے ہیں وہ بھی کبھی تو یا در کھتے ہیں اور کبھی بھول جاتے ہیں۔انسان کا اپنے رب کریم سے جورشتہ ہے اگر انسان کو وہ ہر وقت یا در ہے تو ہر قسم کی برائیوں اور غفلتوں اور کوتاہیوں سے بچنے کے سامان پیدا ہو سکتے ہیں۔